... loading ...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صوابی سٹی کے مال خانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار شہید جبکہ 34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔دھماکے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مراحل میں 8 زخمی منتقل کیے گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ باچا خان اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اانتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی کی نگرانی کررہی ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوابی کے تھانے میں ہونے والی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی نوعتی کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے ساتھ بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔
کراچی میں سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بیک وقت احتجاج کی کال کے باعث ریڈ زون میدان جنگ بن گیا۔میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، مشتعل افراد نے پولیس م...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14اکتوبر تک عمران خان سے م...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) افسران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مل گئے ۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنے کے لیے تعینات کیے گئے ایف آئی اے افسران ڈسکوز سے مل گئے اور کرپشن نہ رک سکی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن ایف آئی اے افسروں کی ملی بھگت سے ہونے لگی ہے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو اورنوازشریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔ٹیلیفونک ...
15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس کی جانب سے ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور را...
ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی۔شان مسعود کی کپتانی میں مسلسل چھ شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں آخری نمبر پر پہنچ گئی۔۔ ملتان ٹیسٹ کے ا...
ملتانٹیسٹ کا نتیجہ ٓگیا، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا۔آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان ا?غ...
آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں حکومت اور جے یو آئی نے اپنا اپنا مسودہ پیش کردیا، جے یو آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کردی اور کہا کہ صرف آئینی بینچ بنادیا جائے، پی ٹی آئی حکومتی مسودے پر عمران خان سے مشاورت کریگی۔تفصیلات کے مطابق آئینی ...
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا،نیب کو ختم کرنے کے بجائے مزید خود مختار بنانے کی تجویز ،آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی کو ختم کیا ...
غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے ایک اعلان میں بتایاہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیا شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد جانوں سے گئے جن...
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ جعل سازی کی لپیٹ میں آگیا چیرمین اینٹی کرپشن کا نام لیکر سرکاری افسران سے دھوکہ اور پیسے بٹورے جانے کا انکشاف ہوا ہے ادارہ برائے تحقیقات و انسداد بدعنوانی نے پبلک نوٹس جاری کردیا اس قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیئے سرکاری افسران اور اہلکار کو رپورٹ کریں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ن لیگ کی کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اصرار پر ن لیگ کی کمیٹی سے رابطہ کیا.پنجاب میں پاور شیئر...