... loading ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیرات نہیں حق مانگ رہے، پورے ملک میں بجلی کی قیمت کم کی جائے، حکومت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرائیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے 90فیصد ٹیکس وصولیاں ہوتی ہیں، لیکن سندھ حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں، اگر پنجاب میں علامتی ریلیف ہی سہی اگر وہ کرسکتے ہیں تو سندھ حکومت کو کیوں ریلیف نہیں دے سکتی؟ خیرات نہیں حق مانگ رہے، پورے ملک میں بجلی کی قیمت کم کی جائے، حکومت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرائیں گے، کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے ہم متحرک بھی رہیں گے، 28اگست کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کریں گے۔یاد رہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ملتان میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں میں دبا دیا ہے، بجلی کے ان بلوں نے عوام کو بے حال کردیا، حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں کے عوام اب متحمل نہیں ہوسکتے یہ شعور پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے معاہدہ کر کے گھر نہیں گئے، آج بھی اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اگر انہوں نے مطالبات نہ مانے تو پھر چاروں طرف سے عوام کے سمندر کے ساتھ اسلام ا?باد پہنچیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ آج انہوں نے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے، عوام دیکھ لے کہ بجلی کے حوالے سے کون کھڑا ہے اور کس کی جدوجہد کی وجہ سے یہ کمی ہوئی، بات کریڈٹ کی نہیں اگر یہ کسی کو لینا ہے تو لے مگر ہمیں مہنگی بجلی کسی صورت قبول نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں تو شہباز شریف پورے ملک کو ریلیف کیوں نہیں دے سکتے؟ سود کی لعنت کو بتدریج ختم کر کے بجلی بلوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ باجوہ کی ایکسٹینشن کے لئے تحریک انصاف ،ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ودیگر اکٹھے ہو جاتے ہیں تو عوامی ریلیف کے لئے کیوں نہیں ہوسکتے؟ اپنی مراعات اور عیاشیوں کو کم کرکے عوامی ریلیف دیا جاسکتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 37 دنوں میں اگر مطالبات پر کام نہ ہوا تو عوام ہماری کال پر لانگ مارچ کرتے ہوئے چاروں اطراف سے اسلام آباد پہنچیں گے، اب تمام طبقات کو ساتھ ملا کر تحریک اٹھائیں گے جو کسی سے نہیں رکے گی۔ شریفوں اور پیپلز پارٹی والوں سے کہتا ہوں کہ یہ نہ ہو کہ تمھیں ہیلی کاپٹر بھی نہ مل سکے، 28 اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...