... loading ...
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ ان دنوں بھارت میں موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے ساتھیوں کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ بھارت نواز شیخ حسینہ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور 300 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ کو رعایت دینے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت عظمی کا استعفی دینے اور ملک سے فرار ہونے سے ایک سال قبل بھارتی حکام نے شیخ حسینہ واجد پر دبا ئوکم کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور اس کی تصدیق بھارتی اور امریکی حکام نے کی ہے۔واضح رہے کہ 76 سالہ شیخ حسینہ نے جنوری 2024 کے عام انتخابات میں اپنے سیاسی حریف اور ناقدین سمیت ہزاروں لوگوں کو پابند سلاسل کردیا تھا جس پر امریکی عہدیداروں نے تنقید کی تھی۔امریکی انتظامیہ نے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے رہنماں کے زیر قیادت بنگلہ دیشی پولیس یونٹ پر پابندیاں عائد کردی تھی جنہوں نے ماورائے عدالت قتل اور اغوا کیے۔ علاوہ ازیں امریکا نے صریحا انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کے ویزا پر محدود پیمانے پر پابندی لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔اعلی سطح کے متعدد اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش کے حوالے سے جمہوریت نواز بیانات میں اعتدال پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کھلے عام انتخابات کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی ہے تو اس سے بنگلہ دیش اسلام پسند گروپوں کا مرکز بن سکتا ہے اور اس طرح ہندوستان کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ آپ جمہوریت کی سطح پر اس سے رجوع کرتے ہیں لیکن ہمارے لیے مسائل بہت زیادہ سنگین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ساتھ بہت سی بات چیت ہوئی جہاں ہم نے کہا یہ ہمارے لیے بنیادی تشویش کا باعث ہے، اور آپ ہمیں اس وقت تک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر نہیں لے سکتے جب تک کہ ہمارے پاس کسی قسم کا اسٹریٹجک اتفاق رائے نہ ہو۔اس کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ نے اپنی تنقید کو نرم کیا اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف مزید پابندیوں کی دھمکیاں دینا سے خود کو محدود کرلیا۔ جس سے کئی بنگلہ دیشی مایوس ہوئے تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک اقدام تھا جس کا تعلق بھارتی لابنگ سے تھا۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...