... loading ...
امریکی فوج کے ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار نے چین کو حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے کے جرم کا اعتراف کیاہے، فرہم کردہ معلومات میں امریکی ہتھیاروں کے نظام اور فوجی حکمت عملی کے بارے میں دستاویزات بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ خفیہ سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے سارجنٹ کوربین شولٹز کو مارچ میں کینٹکی-ٹینیسی سرحد پر واقع فوجی اڈے فورٹ کیمبل سے گرفتار کیا گیا تھا۔محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ کوربین شولٹز نے قومی دفاعی معلومات حاصل کرنے اور افشا کرنے کی سازش، بغیر لائسنس کے دفاعی آرٹیکلز سے متعلق تکنیکی ڈیٹا برآمد کرنے، بغیر لائسنس کے دفاعی اشیا برآمد کرنے کی سازش کرنے اور ایک سرکاری عہدیدار کے طور پر رشوت لینے کے الزامات کا اعتراف کیا۔چارج شیٹ کے مطابق کوربین شولٹز نے ہانگ کانگ میں رہنے والے ایک ایسے فرد کو درجنوں حساس امریکی فوجی دستاویزات فراہم کیں جس کے بارے میں ملزم کا خیال تھا کہ وہ چینی حکومت کے ساتھ منسلک ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق ملزم کو معلومات فراہم کرنے عوض 42ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔کوربین شولٹز کی طرف سے حوالے کی گئی دستاویزات میں روس، یوکرین جنگ سے امریکی فوج کے سیکھے گئے اسباق پر بحث کی گئی تھی کہ وہ تائیوان کے دفاع میں لاگو ہوں گی۔دیگر دستاویزات میں چین کی فوجی حکمت عملیوں، تیاریوں، جنوبی کوریا اور فلپائن میں امریکی فوجی مشقوں اور تعینات افواج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دیگر دستاویزات میں ایچ ایچ 60ہیلی کاپٹر، ایف 22اے لڑاکا جیٹ، یو2 جاسوس طیارے اور میزائل سسٹم سے متعلق معلومات شامل تھیں۔کوربین شولٹز کو ممکنہ طور پر کئی دہائیوں کی قید کا سامنا ہوگا، سزا کے حوالے سے سماعت 23جنوری 2025کو مقرر کی گئی ہے۔کوربین شولٹز کی گرفتاری کیلیفورنیا میں چین کیلئے جاسوسی کے الزام میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی گرفتاری کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد عمل میں آئی ہے۔افسر وینہینگ ژا کو جنوری میں غیر ملکی انٹیلی جنس افسر کیساتھ سازش کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد 27ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ان کے علاوہ ایک اور امریکی ملاح جن چا وی کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...
خوراک کی تقسیم کیلیے جمع نہتے متاثرین پر قاتلانہ حملے بدستور قائم ہیں فورسز نے بے گناہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا،820 زخمی غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران111فلسطینی شہید اور 820سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔91افراد وہ تھے جو امدادی اشیا کی تلاش میں تھے ,شہادتیں زیادہ تر ...
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا ...
میں ان کو بار بار چیلنج کر رہا ہوں یہ سیاسی اور جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی ط...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں...
ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے س...
مذبحہ خانہ سے برآمدگوشت اور کھالیں چین ایکسپورٹ کی جانی تھیں ،چھاپہ پڑ گیا، ذرائع گودام مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامرٹیکسلا سے گرفتار، سپلائی کے شواہد نہیں ملے،پولیس اسلام آبادمیں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالح...
شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، شہباز شریف 9 مئی کو ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ...
مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمین...