... loading ...
ملک میں سوشل میڈیا پر بھی ’فائر وال‘ کا تجربہ مکمل کرلیا گیا گزشتہ ماہ جولائی میں ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کے تجربے کے بعد اب اس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تجربہ مکمل کرلیا گیا۔’فائر وال‘ ایک ایسا نظام ہے، جس کے تحت ریاستی ادارے انٹرنیٹ پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ جو بھی شخص انٹرنیٹ پر جو چیز اپ لوڈ کرے گا، پہلے وہ مواد ’فائر وال‘ میں جائے گا اور وہاں سے گزر کر ہی وہ اس جگہ جائے گا، جہاں صارف اسے اپ لوڈ کرنا چاہے گا۔یعنی کوئی شخص اگر یوٹیوب پر ویڈیوز کو اپلوڈ کرے گا تو پہلے مذکورہ مواد ’فائر وال‘ کے سسٹم میں جائیگا اور وہاں سے گزر کر ہی یوٹیوب تک جائے گا اور ایسے ہی یوٹیوب سے دیکھا جانے والا مواد پہلے ’فائر وال‘ پر جائے گا، جہاں سے وہ صارف کے پاس پہنچے گا۔’فائر وال‘ ایک طرح صارف کے انٹرنیٹ ڈیٹا کا اسٹاپ ہوگا، جہاں بھیجا جانے والا اور دوسری جگہ سے حاصل کیا جانے والا ڈیٹا کچھ لمحات کے لیے ٹھہرے گا۔پاکستان میں ’فائر وال‘ سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی تھی اور گزشتہ ماہ جولائی میں اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی، جس وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہے۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’فائر وال‘ کی آزمائش مکمل کرلی گئی، جس کے بعد اب ممکنہ طور پر ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی رفتار بہتر ہوگی۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس پر ’فائر وال‘ کے کامیاب تجربے سے متعلق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے عہدیدار کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں لیکن باخبر ذرائع کے مطابق فائر وال کی آزمائش مکمل کرلی گئی۔سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر ’فائر وال‘ کی آزمائش مکمل کرنے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ملک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس کی سروسز سست ہونے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...