... loading ...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی۔ مذاکرات انہیں سے کروں گا جن کے پاس طاقت ہے۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دے کر غلط کیا۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے۔ملک میں غیرعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔ فوج کو مجھ سے معافی مانگنا چاہیے ظلم میرے ساتھ ہوا مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے توشہ خانہ سے متعلق 2 رہفرنس کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پہلے ریفرنس میں کہا ہار کی قیمت کم کروائی،دوسرے میں بھی یہی الزام ہے۔پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے۔ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی چیئرمین نیب تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔ مارچ 18 کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپے سے قبل تمام قیمتی اشیا وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردی تھیں۔ جس ہار پرمجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا تھا کہ وہ ہار ہمارے پاس موجود ہے نیب پھنس گئی تھی اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پرحملہ آور ہورہے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کہا وقت نے اسے سچ ثابت کردیا۔ جیل میں مجھے 2 بار فوڈ پوائزنگ ہوا کیونکہ فرج نہیں ہے کھانا خراب ہوجاتا ہے۔
وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے انہیں آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ شب ملاقات کی، جس میں انہوں نے سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے...
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے جبکہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جس طرح ترمیم لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو ان کی بھول ہے ہم پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ کچھ بھی ہوجائے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے اجازت دیں یا نہ دیں، جلسہ کرنا ہمارا جم...
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ادھر اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے ان...
محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ نے 13 اسپتالوں کی تعمیر پر کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس میں تفصیلات پیش کی گئی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ کی رپورٹ کے مطابق گمبٹ میں ڈائگنوسٹک سینٹر کی تعمیر قمبر میں طبی سہولیات کی اپ گ...
شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ آنکھوں میں سرخی اور سوزش کے باعث ا سکولوں‘ مدرسوں سمیت دفاتر میں بھی متاثر ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہناہے کہ مریضوں سے ہاتھ ملانے‘ اس کا تولیہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور کالے چشموں کا استعمال کیا جائے۔ ...
حکومت نے مساجد،امام بارگاہوں اقلیتی عبادت خانوں اورغیرملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام اضلاع میںا سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے شاہراہوں، حساس مقامات کے گردونواح میں پٹرولنگ مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ 12 ربیع الاول کی ریلیوں، جلوسوں، محافل کی سک...
ٹیکس وصول کرنے والا ادارہ سندھ ریونیو بورڈ وزیر اعلیٰ سندھ سے واپس لے لیا گیا۔ اب سندھ ریونیو بورڈ محکمہ خزانہ کے ماتحت ہوگا۔ سندھ چیف سیکریٹری آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سندھ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ایس آر بی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آر بی کو محکمہ خزانہ کے م...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آ...
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حماس تحریک کے رفح بریگیڈ کو مکمل طور پر شکست دے دی ہے اور اس کے 200 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے میں 80 فیصد سرنگیں تباہ کر دیں۔ جن میں وہ 9 سرنگیں بھ...
کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنادی گئی۔ اسپیشل کمیٹی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت گیارہ اراکین پر مشتمل ہوگی۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر کمیٹی بنادی گئی ہے حیسکو اور سیپکو کی کاکردگی کا...
حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی۔مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے تصدیق کردی حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سترہ سال سے مختلف عہدوں پر تعینات رہنے والے شیراز کاکا کی ڈگری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جعلی ڈگری پر دو ہز...