... loading ...
خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ سنگین ہوگیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان کے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے اور اپنے ہاتھوں سے نیا شیڈول جاری کردیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اٹھارہ گھنٹے والے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کی بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر دی گئی ہے ، انہوں نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا میں جانوں اور شہباز شریف جانے تم نے گرڈ اسٹیشن سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی ہے ۔قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کررہا ہے ، 12گھنٹے سے زیادہ کسی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی، ہمیں اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ، اگرنیشنل گرڈسے بجلی کم کی گئی تو میں بجلی بند کردوں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ لوگ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں، ہم وفاق سے دوبارہ بات کریں گے ، انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے ، ہمیں اپنے صوبے کا حق لینا ہے ، ہمیں اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں اپنی ساری خیبر پختونخوا کی عوام سے مخاطب ہوں، میں اپنی انتظامیہ اپنی پولیس اور واپڈا حکام سے مخاطب ہوں، وفاقی حکومت نے 16 ارب روپے صوبے کے دینے ہیں، یہ جھوٹ فراڈ اور بے شرمی سے یہ حکومت میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو کال کی لیکن اس نے جواب نہیں دیا، ہمارا دیا گیا ٹائم ختم ہو گیا ہے ، ہم نے اپنے صوبے کا حق لینا ہے بس بہت ہو گیا میں وزیر اعظم سے آخری بار کہتا ہوں کہ صوبے کا پیسہ دیں۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں سے اٹھ کر میں ڈیرہ اسمعیل خان گرڈ جا رہا ہوں، باقی صوبے میں آپ گرڈ پر جائیں اور میرے پیغام کو وائرل کریں۔انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کی طرح کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے ، ان پر نظر رکھیں، اگر وفاقی حکومت اپنا قبلہ درست نہیں کرتی تو میں نیشنل گرڈ کی بجلی بھی بند کر دوں گا، شہباز شریف آپ نے مجھے فون کیا کہ آئی ایم ایف کو ہماری سپورٹ چاہیے ، میرے پیسے دو ورنہ میں آئی ایم ایف کو بتاؤں گا کہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے ہیں اور ہمیں دیتے نہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں کل اسلام آباد آ رہا ہوں، آپ ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ آپ کی حکومت کو دھکے دے کر نکالا جائے ۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...