... loading ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مختلف واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے ، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے ، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔خیال رہے کہ 16 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی تھی جہاں عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر کردی ہے ، جس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ کر رہا ہے ۔عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 8 فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئیں لیکن تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے ، اسلام آباد کا ریٹرننگ افسر بھاگا ہوا ہے ، پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹریبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ہے ، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں، 3 ماہ ہو گئے ہیں، ٹریبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے ، میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے عزت کا قانون پاس کر دیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ، خیبر پختونخواہ میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ رؤف حسن پر حملے کے واقعے کے پیچھے کون ہے ، رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے ، ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے ، معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے ، کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس چلنے نہیں دیں گے ، شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ، مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں، قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی، غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے ۔نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے ۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پرویز الہٰی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا، جج اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے ، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش بے نقاب کروں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...