... loading ...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے لیے تحریک انصاف سے گارنٹی مانگتے کی تصدیق کردی۔ کستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں ابھی ہم نے شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا مگر ہمیں منانے کی کوشش جاری ہے۔ حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے متعلق صحافی کے سوال کیا تحریک شروع کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے کوئی گارنٹی مانگی ہے ؟ اس پرفضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل، جب سنجیدہ مذاکرات کئے جاتے ہیں اعتماد بحال کرنے کے لیے کچھ اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کس سے بات کریں؟ وزیراعظم بات چیت کرے گا، صدر کرے گا یا آرمی چیف بات کرے گا؟ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس نے تحریک انصاف پر آج دوبارہ حملہ کردیا اور دفتر میں چھاپہ مار کر تلاشی کی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو گئی، جمہوریت ہار رہی ہے ۔پی ٹی آئی وفد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمر ایوب اور اسد قیصر تشریف لائے ، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں میں رابطے رہیں، سیاسی تعاون رہے ، اس پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تلخیوں کو دور کرنے کیلئے آج کے ماحول میں بات چیت ضروری ہے ، اختلاف ختم نہیں کر سکتے تو رویوں کو تو نرم کر سکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھلے دل سے ہمیں خوش آمدید کہا، ہمارا تعلق پرانا ہے ، مفید گفتگو ہوئی، یہ بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی، محمود اچکزئی اور ہر محب وطن کی یہی خواہش ہے ۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے اور کنونشن پورے پاکستان میں ہوں گے ، آج پاکستان میں آئین نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کہیں سے بھی سرمایہ کاری نہیں آرہی کیونکہ اس وقت ملک میں عدل و انصاف نہیں، جمہوریت پھلے پھولے گی تو سرمایہ کاری آئے گی۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ملک بنانا ری پبلک بن چکا ہے ، ملاقات میں پنجاب میں گندم بحران پر بات ہوئی، جن امور پر ہم متفق ہیں ان پر بات ہوئی، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑے گا،اس وقت ملک میں طاقت اور جنگل کا قانون ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا کو اللہ نے طاقت اورہمیت دی ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ان کو استعمال کریں، جب تک ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے تمام طبقات کو ایک ہونا ہو گا۔اسد قیصر نے کہا کہ جو جنگ جاری ہے یہ کسی کو گرانے کیلئے نہیں ہے ، یہ قانون کی بالادستی کیلئے ہے ، ملک میں اگر قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...