وجود

... loading ...

وجود
وجود

'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

هفته 20 اپریل 2024 'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

زاہد حسین

اسرائیل کے ایران پر تاریخی براہِ راست حملے کے بعد عالمی منظرنامے پر ایک پُراسرار خاموشی ہے ۔ تہران نے رواں ماہ کے آغاز میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر سیکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے ۔ قونصل خانے پر حملے کے نتیجے میں سینئر عسکری کمانڈرز ہلاک ہوئے تھے ۔ ایران کی جوابی کارروائی ایک سوچا سمجھا اقدام تھا جس کا مقصد صہیونی ریاست کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا۔اگرچہ ان میزائل حملوں سے کوئی قابلِ ذکر یا شدید نقصان نہیں ہوا لیکن خطے کی مضبوط ترین عسکری قوت پر برسنے والے میزائل نے ان کی صلاحیتوں کا امتحان ضرور لیا۔ یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ تل ابیب کی جانب سے متوقع انتقامی حملے کے خدشے نے خطے کی صورتحال کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ اسرائیل کے مغربی اتحادیوں اور عالمی برادری کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے مشورے سے صہیونی حکومت کے پیچھے ہٹنے کا امکان موجود نہیں جوکہ پہلے ہی تنازع کو وسیع کرنے کی کوشش میں ہے ۔
ایرانی تنصیبات پر اسرائیل کے کسی بھی براہِ راست حملے کے مشرقِ وسطیٰ اور اس کے اردگرد کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔ دو بڑی علاقائی قوتوں کے درمیان کشیدگی کے باعث فوجی تصادم کا خطرہ بہت زیادہ ہے جبکہ انتہائی دائیں بازو کے نظریات والا اسرائیلی گروہ ایرانی ردعمل پر فوری اور زبردست جوابی کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے ۔کیا امریکا اور اسرائیل کے دیگر مغربی اتحادی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کو کسی بھی فوجی کارروائی سے روک سکتے ہیں جوکہ پہلے ہی مغربی طاقتوں کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیاروں سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں؟ اسرائیلی جارحیت کا مسلسل دفاع اور اسے ایران پر حملے سے روکنا، یہ دونوں ایک ساتھ ہوتے نظر نہیں آتے ۔ ایران کی جوابی کارروائی کی فوری مذمت کرکے ان ممالک نے اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی کمانڈرز کی ہلاکت کو یکسر نظرانداز کردیا۔
یہ اسرائیل کا جنگی اقدام تھا جس نے ایران کو ردِعمل دینے پر مجبور کیا۔ جوابی یا ہم انتقامی کارروائیاں کہیں تو غلط نہ ہوگا، اس کے چکر سے صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ بہ ظاہر یہ صہیونی حکومت کے منصوبے کا حصہ تھا کہ وہ غزہ میں اس کی وحشیانہ کارروائیوں سے شروع ہونے والے تنازع میں ایران کو بھی کھینچ لائے ۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ مقبوضہ غزہ میں جاری قتلِ عام کو 6 ماہ 10 دن کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس نے دنیا بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے جس سے اسرائیل کی تنہائی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔کچھ روز قبل غیر ملکی امدادی کارکنان پر اسرائیل کے جان لیوا بمباری اور جنگی حالات کا شکار مقبوضہ پٹی میں قحط کی صورتحال نے اسرائیل کے قریب ترین اتحادیوں کو بھی عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ لیکن بن یامن نیتن یاہو کی حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ اس کے بجائے تل ابیب ایران اور ملحقہ ممالک کے ساتھ جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کرچکا ہے ۔ اس نے شام اور لبنان پر متعدد بار بمباری کی۔ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بلا اشتعال بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی جس کا مقصد بظاہر غزہ میں جاری نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا تھی۔ایرانی قونصل خانے پر امریکا اور بعض دیگر مغربی ممالک کی خاموشی نے صہیونی ریاست کو مزید بڑھاوا دیا۔ اسرائیل کو ‘دفاع کا حق حاصل ہے ‘، اس منتر نے تل ابیب کو نہ صرف غزہ میں نسل کشی جاری رکھنے کا لائسنس فراہم کیا ہے بلکہ اسے اپنے ملحقہ ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حوصلہ بھی دیا ہے ۔ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہوچکی ہے ۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ہونے والی بحث میں انہوں نے خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے ایران کے جوابی حملے کو قصوروار ٹھہرایا۔
یہ تو واضح ہے کہ ایران نہیں چاہتا تھا کہ کشیدہ صورتحال اس نہج پر پہنچے کہ امریکا کو عسکری طور پر اس معاملے کا حصہ بننا پڑے ۔ تہران نے بائیڈن انتظامیہ اور ہمسایہ ممالک کو اپنی ممکنہ جوابی کارروائی اور محدود اہداف کے حوالے سے پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ اس کی وجہ سے امریکا و اتحادیوں بشمول اسرائیل کو وقت مل گیا کہ وہ حفاظتی اقدامات کرلیں۔نتیجتاً 90 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنادیا گیا۔ ایرانی وزیراعظم نے وضاحت کی کہ ان کا ملک ‘اپنا دفاع’ کررہا تھا اور اس نے انہیں ‘تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا’۔ گمان ہوتا ہے کہ پیشگی اطلاع ایرانی قیادت کی جانب سے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ایک دانستہ اقدام تھا۔ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی کال کی وجہ سے لگتا ہے کہ ایران کی یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔تاہم ایران یہ واضح کرچکا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مزید کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے متنبہ کیا ہے کہ ‘ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف کوئی چھوٹا سا اقدام بھی اٹھایا تو اس کا بڑے پیمانے پر سخت، سنگین اور دردناک ردعمل سامنے آئے گا’۔
اگرچہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی اتحادی نہیں چاہتا کہ تنازع مزید سنگین صورت اختیار کرے لیکن اس کے باوجود اسرائیل انتقام کے لیے بہ ضد ہے ۔ اس کے فوجی سربراہ ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے مطالبات کے باوجود ایران کے حملے کا ‘جواب دیا جائے گا’۔ اسرائیل کے اس مؤقف نے جو بائیڈن انتطامیہ کی حالت مزید غیر کردی ہے جوکہ اب اسرائیل کے لاپروا رویے سے پریشان نظر آتی ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف کسی بھی براہِ راست فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔
کشیدگی میں کمی کے لیے اسرائیلی قیادت پر نہ صرف امریکا بلکہ اس کے دیگر اتحادیوں کی جانب سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ لیکن جرمن وزیرخارجہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اسرائیل کی ایران پر جوابی کارروائی کے حق پر سوال اٹھاتی نظر آئیں۔ وہ کہتی ہیں ‘اپنے دفاع کے حق کا مطلب ہے کہ کسی حملے کو روکنا۔ جوابی کارروائی بین الاقوامی قانون کا حصہ نہیں’۔ یہ بیان اہم ہے کیونکہ جرمنی امریکا کے بعد اسرائیل کو
اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔اس کے علاوہ جرمنی کو عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ‘غزہ میں نسل کشی کی سہولت کاری کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔ غزہ جنگ کے خلاف اٹھنے والی اندرونی آوازوں نے مغربی ممالک کو صہیونی ریاست کی حمایت سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے ۔ لیکن اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے بیانات کہ وہ نہ صرف ایران کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گا بلکہ وہ غزہ جنگ میں بھی تیزی لائیں گے ، نے صورتحال کو نہایت سنگین بنادیا ہے ۔ایک مکار اور بدمعاش قوم کو لگام دینا انتہائی مشکل ہے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

مداواضروری ہے! وجود جمعه 03 مئی 2024
مداواضروری ہے!

پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم وجود جمعه 03 مئی 2024
پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم

''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر