... loading ...
میکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل میں اپنی فرنچائز کو مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کے فیصلے کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یہ اقدام ایک زلزلے کی طرح ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل میں میکڈونلڈز کا بائیکاٹ شروع ہو سکتا ہے۔میکڈونلڈز کی اسرائیلی فرنچائز غزہ پر حملے کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانے فراہم کر رہی تھی جس پر اسلامی دنیا میں میکڈونلڈز کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوا اور کمپنی کو دنیا بھر میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔مسلمان ممالک کے بائیکاٹ سے تنگ آ کر میکڈونلڈز نے اسرائیل میں اپنی پوری فرنچائز واپس خریدنے کا فیصلہ کیا۔تاہم آن لائن اسرائیلی جریدے وائے نیٹ نیوز کے مطابق اسرائیلی کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام پر سخت حیران ہیں اور یہ ایک زلزلے کی طرح ہے۔جریدے کے مطابق ان افراد کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا معاملہ ہے کہ صدر بائیڈن کو خود اس پر توجہ دینی ہوگی غالبا امریکہ میں میکڈونلڈز کے دفتر میں موجود لوگ سمجھتے نہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ان اسرائیلی کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے اسرائیل میں میکڈونلڈز کی چین کو خریدنے کے پیچھے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار ہوں۔سی این بی سی کے مطابق عرب ممالک میں میکڈونلڈز کی فرنچائزز کی فروخت میں 50 سے 90 فیصد کمی آ چکی ہے۔اسرائیلی جریدے کے مطابق میکڈونلڈز اب مشکل میں پڑ چکا ہے کیونکہ فرنچائز واپس خریدنے کا مطلب یہ لیا جائے گا کہ وہ اسرائیلی فوج کو ڈونیشن دینے سے انکار کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل میں میکڈونلڈز کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آئیں گے۔میکڈونلز اسرائیل میں تمام 225 ریسٹورنٹس واپس خرید رہا ہے جن کی مجموعی قیمت 43 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہیں۔اسرائیلیوں کا یہ بھی خیال ہے کہ پورا معاملہ میکڈونلڈز کے مقامی مالک عمری پدان نے اپنے فائدے کے لیے شروع کیا کیونکہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اور اب ریسٹورنٹس کی فروخت سے ہونے والی رقم سے کوئی دوسرا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...