وجود

... loading ...

وجود
وجود

ترکیہ سیاست کی کروٹ

منگل 09 اپریل 2024 ترکیہ سیاست کی کروٹ

حمیداللہ بھٹی

اگر بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی بنیادی اکائی کہا جائے تو یہ بے جا نہ ہو گا مگر ترکیہ جہاں ریاستی انتخابات منعقد نہیں ہوتے ، وہاں صدر اور پارلیمان کے بعد جمہوریت کا اہم ترین حصہ ہیں۔ اِس ملک میں 31مارچ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج نے سبھی کو چونکادیا ہے اور سوالات گردش کرنے لگے ہیں اول۔ صدرایردوان غزہ بارے عوامی امنگوں کے منافی پالیسیوں کی بدولت مقبولیت کھوچکے ؟ دوم۔ نوجوان طبقے کاحکمران آق پارٹی سے دل بھر گیا ہے؟ سوم پنشن میں اضافہ نہ کرنا لے ڈوباہے اور پنشن پر گزارہ کرنے والے پندرہ ملین افراد نے غصے کااظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت کو سبق سکھایا ہے ؟ ایسی عبرتناک شکست کسی کے وہم و گمان میں نہ تھی۔ ابھی گزشتہ برس منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کو کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوابمشکل نو ماہ بیتے ہیں جن میںایردوان صدر منتخب ہوئے ،اتنی جلدی رائے عامہ کابدلنا حکمران جماعت کے لیے تازیانے سے کم نہیں۔ جب صدر ایردوان نے خود بھی انتخابی مُہم میں بھرپور حصہ لیا اور ایک مہینے میں ملک کے طو ل و عرض میں لگ بھگ52شہروں کے دورے کیے اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران نہ صرف کارکردگی پیش کی بلکہ مستقبل کے حوالے سے ووٹروں کو اعتماد میں لیا جب نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا دوروں اور خطابات سے بات نہیں بنی اور تما م حربے ناکام ثابت ہوئے اورووٹروں نے تبدیلی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حالیہ بلدیاتی انتخابات کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار مسترد ووٹوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ سب حکمران جماعت کے تھے جنھوں نے کسی اور جماعت کو ووٹ دینے کی بجائے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ خراب کرنا بہتر سمجھا۔ ملک بھر میں اتنی بڑی تعداد میں ووٹ مسترد ہونا ترکیہ کی انتخابی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے ۔
عام طورپر سیاستدان شکست تسلیم کرنے سے کتراتے اور جواز پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر غیر سرکاری نتائج سامنے آتے ہی صدر ایردوان نے چُھپنے یا جواز پیش کرنے کی بجائے حوصلے اور اعتماد سے کام لیا۔ اپنی جماعت کے مرکزی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے ترک رائے عامہ کی مرضی کا احترام کرنے کی بات کی اور کہا کہ یہ درست ہے ہماری جماعت شکست سے دوچار ہوئی ہے مگر ترکیہ میں جمہوریت کوفتح ملی ہے جس سے یہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ کس نے اقتدار میں آنا ہے یا رخصت ہونا ہے۔ اس کاکسی اورنے فیصلہ نہیںکرنا بلکہ یہ تعین بیلٹ باکس کے زریعے ہو گایہ بھی حقیقت ہے کہ اقتدار کے ایوانوں سے فوج کو بے دخل کرنے میں ایردوان کا کلیدی کردار ہے لیکن عوام کو اُن کی پالیسیوں پر کافی تحفظات ہیں جن کی بناپر ایسی تبدیلی کے خواہشمند ہیں جس سے خرابیوں کا خاتمہ ہو۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے تومسلسل اقتدار میں رہنا اور عام آدمی سے روابط میں جنم لینے والی خلیج ہے مہنگائی بھی ایک اہم وجہ ہے افراطِ زر کا احساس نہ کرنا ہے صرف چار برس میں ترکیہ کی صورتحال بہت خراب ہو ئی ہے لیرانہ صرف
مسلسل اپنی قدر کھورہا ہے بلکہ آمدن کے زرائع بھی کم ہو گئے ہیں چودہ لیرا میں ملنے والا پانی کا کنستر اب سولیراکا ہو گیا ہے اسی طرح چار لیرا میں دستیاب ڈالر اب تیس لیرا کا ہے۔ ملک میںرہائشی سہولتوں میں کمی کے ساتھ کرایوں میں اضافہ الگ پریشان کُن ہے جو رہائش ایک ہزار لیرامیں آسانی سے مل جاتی تھی وہ اب دس ہزار لیرامیں بھی بمشکل ملتی ہے۔ صرف چاربرس میں یہ حیران کُن تبدیلی کیونکر آئی ؟ ظاہر ہے اِس کی وجہ حکومتی پالیسیاں ہیں جن سے عام آدمی کے مسائل حل ہونے کی بجائے اضافہ ہوا جس کے اثرات بلدیاتی نتائج کی صورت میں ظاہر ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی نتائج سے نہ صرف ایردوان کی سیاست ختم بلکہ حکمران آق جماعت کی بھی طویل عرصے کے لیے اقتدار سے بے دخلی کا امکان ہے۔
اِس میں شائبہ نہیں کہ ترکیہ کی سیاست نئی کروٹ لے چکی ہے جس کی وجہ سے دودہائیوں سے زائد عرصہ سے ملک پر برسرِ اقتدار جماعت آق غیر مقبول ہوئی اوراتاترک مصطفی کمال کی تشکیل دی جانے والی سیکولرجماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی دوبارہ مقبولیت کے زینے طے کرنے لگی ہے نو ماہ قبل کے صدارتی انتخاب میں جسے صرف 22 فیصدووٹ ملے تھے وہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں حیران کُن 37.74فیصد ووٹ لیکر ملک کی سب سے بڑی ایسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس نے پندرہ بڑے شہروں ،اکیس صوبوں اور 339ضلع کونسلوں کے انتخابات جیت لیے ہیں۔ اِس جماعت کے رہنما امام اولو 51.01ووٹوں کی اکثریت سے استنبول جبکہ منصور یاوش دارالحکومت انقرہ سے 60.4ووٹ لیکر میئر کا منصب حاصل کر چکے ہیں۔ ترکیہ میں بلدیاتی اِدارے کیونکہ خاصے بااختیاراور خود مختار ہونے کے ساتھ آمدن کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ صفائی ،فراہمی آب وگیس،شاہرات کی تعمیر و مرمت ،تفریحی سہولیات ،ٹرانسپورٹ وغیرہ جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جس جماعت کی قیادت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو اُسے جلد ہی ملک کا اقتدار مل جاتا ہے۔ صدر ایردوان بھی میئر سے صدر کے منصب تک پہنچے۔ ریپبلکن پیپلز پارٹی نے ماضی میں وزیرِ اعظم بلند ایجودت کی سربراہی میں 1977کے انتخابات میں 41,38ووٹ لیے لیکن پھر غیر مقبول ہوتی گئی اور کبھی بھی بائیس یا پچیس فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکی۔ اسی لیے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں روایت سے زیادہ پندرہ فیصد ووٹ حاصل کرنا ترکیہ کی سیاست کا اہم موڑ قرار دیا جارہا ہے۔ دراصل کبھی یہ جماعت سیکولرازم کی علمبردار تھی لیکن ملکی مزاج کو دیکھتے ہوئے یہ بھی اتا ترک یا عصمت انونو کے سیکولرازم نظریات کو خیربادکہہ چکی ہے ۔اِس کے موجودہ رہنما اکرام امام اولو اور منصور یاوش دائیں بازو کی سیاست کرتے ہوئے اپنا اسلام پسند تشخص بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اِس لیے زیادہ وقت مساجد میں عبادت کرنے اور نمازیوں سے تعارف حاصل کرنے میں صرف کرتے ہیں ۔اِس دوران ووٹ کی بھی درخواست بھی کرلیتے ہیں۔ اِس کا یہ صلہ ملا ہے کہ نہ صرف جماعت کا اسلام پسند تشخص ہوگیاہے بلکہ حکمران جماعت کو بھی پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اگر بلدیاتی اِداروں کی خدمات مزید بہتر کرنے میں یہ جماعت کامیاب ہو گئی تو ملک کی صدارت حاصل کرناکچھ زیادہ مشکل نہیں رہے گا۔
ایک طرف صدر ایردوان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بُری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے تو مرحوم وزیرِ اعظم نجم الدین اربکان کے صاحبزادے علی فتح اربکان کی قیادت میں نورفاء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6.19 ووٹ لیکر نہ صرف سب کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ ملک کی تیسر بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ اِسی لیے ترک سیاست کے نبض شناس متفق ہیں کہ نہ صرف اندرون ملک پالیسیوں کو تبدیل کرنا پڑے گا بلکہ ترکیہ کے عالمی کردار میں بھی تبدیلیاں ناگزیر ہوگئی ہیں۔ سعادت پارٹی کے بعد نورفاء کی فعالیت کواسلام پسندوں کی مضبوطی تصور کیا جارہا ہے اورحکمران جماعت کی شکست کو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر ترکیہ کی گومگو پالیسی کا نتیجہ قرار دیا جارہاہے جس سے ایردوان تو غیر مقبول ہوئے ہی ہیں لیکن آق کی بطورجماعت مقبولیت بھی شدید متاثر ہوئی ہے جسے اب دوبارہ مقبول ہونے کے لیے کچھ نیا اور انوکھا کردار ادا کرنے پڑے گا جس سے شہریوں کے دوبارہ دل جیتے جا سکیں اتنا وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ترکیہ سیاست کی کروٹ سے ملک کا عالمی کردار یکسر بدل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم) وجود بدھ 01 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟ وجود بدھ 01 مئی 2024
فلسطینی قتل عام پر دنیا چپ کیوں ہے؟

امیدکا دامن تھامے رکھو! وجود بدھ 01 مئی 2024
امیدکا دامن تھامے رکھو!

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!! وجود منگل 30 اپریل 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!!!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر