... loading ...
معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے پاکستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگز بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کی کارروائی قراردیدی۔برطانوی جریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائیوں میں 20 سے زائد افراد کو 2020 کے بعد سے پاکستان میں نشانہ بنایا جاچکا ہے ،پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپر سیل ملوث ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں کارروائیوں کے لیے جہادی تنظیموں کے کارندوں کا بھی استعمال کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس نے اجرتی قاتلوں کو متحدہ عرب امارات سے پیسے پہنچائے۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور بھارتی خفیہ ایجنٹس سے ہوئی گفتگو اور پاکستانی تفتیش کاروں کی فراہم کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح بھارت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ را نے 2019کے بعد سے قومی سلامتی کے نام پر مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کرنا شروع کیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 سے اب تک پاکستان میں نامعلوم مسلح افراد نے تقریبا 20 لوگوں کو قتل کیا، پاکستانی تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان اموات کی منصوبہ بندی بھارتی انٹیلی جنس سلیپر سیلز نے کی جو کسی دوسرے ملک سے کام کر رہے تھے۔2023 میں ہوئی اموات میں اضافے کی وجہ انہی سیلز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو جاتا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کو قتل کے لیے لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں۔ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر نے دی گارڈین کو بتایا کہ بھارت نے اسرائیل کی موساد اور روس کی کے جی بی جیسی خفیہ ایجنسیوں سے ترغیب حاصل کی، جن پر الزام ہے کہ وہ غیر ملکی سرزمین پر ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دو خفیہ ایجنسیوں کے سینئر عہدے داروں نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ 2020 سے اب تک 20 اموات میں انڈیا ملوث ہے، انہوں نے سات مقدمات میں انکوائریوں سے متعلق شواہد کی طرف اشارہ کیا، جن میں گواہوں کی شہادتیں، گرفتاری کے ریکارڈ، بیانات، واٹس ایپ پیغامات اور پاسپورٹ شامل ہیں۔برطانوی جریدے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را بھارتی وزیر اعظم مودی کے زیر سایہ ایک قاتل گروہ بن کر ابھرا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے داعش کے شدت پسندوں کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے رقم فراہم کی،بھارت کی جانب سے پاکستان میں سکھ رہنماں کو بھی قتل کیا گیا۔بھارت نے قتل کی کارروائیوں کیلئے اپنے ایجنٹ کو 4000 پانڈ کی ادائیگی کی،بھارت نے ایک عرصے کی پلاننگ کے بعد یہ کارروائیاں کیں،بھارتی خفیہ ایجنسی کی بیرون ملک قاتل سکواڈ چلانے کا پردہ کینیڈا اور امریکہ میں فاش ہوچکا ہے۔واضح رہے بھارتی وزیر اعظم مودی نے را کو خفیہ ایجنسی کی بجائے ایک ہٹ سکواڈ بنا دیا ہے جو دوسرے ممالک میں کھل عام بدامنی اور قتل و غارت میں ملوث ہے۔عالمی قوانین کو روندنے کے بعد بھارت کے تین چہرے سامنے آئے ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل پکڑا گیا تو معافی مانگ لی، جب امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پکڑی گئی تو کہا کہ rogue عناصر نے کیا ہے۔پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ پکڑی گئی تو بولا کہ گھس کے ماریں گے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی منظر نامے پر بھارت کے کوئی اخلاقی اقدار نہیں ہیں۔عالمی قوانین کو قدموں تلے روندنے کے بعد بھارت ایک غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے، گارڈین میں بھارت کی ٹارگٹ کلنگ کے ثبوتوں نے بھارت کا مکروہ کردار دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...