... loading ...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کا سیلاب امڈ آیا، گراں فروشوں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیے، سبزیاں، پھل، گوشت اور مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے رجحان نے اپنی گرفت اور مضبوط کرلی ہے، رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والی خوردنی اشیا کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے بازاروں میں نرخ نامہ غائب ہے، سرکاری نرخ نامہ دفتری کھاتوں تک ہی محدود ہے۔شہر بھر میں مرغی کا گوشت 680روپے اور بچھیا کا گوشت 1400روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ چینی 125روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 145روپے، سفید چنا 363روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 400روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔بیسن کی قیمت 209 روپے کے بجائے 320روپے کلو اور دالیں، چاول اور مسالا جات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔کیلا نایاب ہوگیا، خروبوزہ ، پپیتہ 200 روپے اور کھجور 700روپے کلو فروخت ہونے لگی۔چائنیز اور رول میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمت میں بھی راتوں رات تین گنا اضافہ ہوگیا، شملہ مرچ 200سے بڑھ کر 600روپے کلوِِ میں بکنے لگی، پیاز کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا، بند گوبھی اور سبز پتوں والی پیاز بھی دگنے داموں پر فروخت ہونے لگی۔سبزی اور پھل فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑادیں، شہر بھر میں کسی ٹھیلے پتھارے پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں ہے، سفید آلوسرکاری قیمت 58 کے بجائے 70 روپے کلو بک رہا ہے، لال آلو 63 کے بجائے 80 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ایکسپورٹ پر پابندی کے باوجود پیاز درجہ دوم 196 کے بجائے 240 روپے کلو، پیاز درجہ اول 242 کے بجائے 300 روپے اور اس سے زائد پر فروخت ہورہی ہے۔رمضان کی آمد سے قبل 80سے 100روپے کلو بکنے والا ٹماٹر اب 200روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، جس کی سرکاری قیمت 138 روپے مقرر ہے۔ لیموں درجہ اول 345 کے بجائے 500 روپے کلو، سبز مرچ 150روپے کلو کے بجائے 300روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عین سیزن کے عروج پر بازاروں سے کیلا غائب ہوگیا، درجہ دوم کیلا 150روپے درجن کی سرکاری قیمت کے بجائے 200روپے درجن بک رہا ہے، خربوزہ درجہ دوم 136 کے بجائے 200 روپے کلو، گولاچی 138 کے بجائے 200 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔شہرقائد میں رمضان کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرنے والے عوام مہنگائی کی دہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔ مہنگائی کے مارے عوام نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز نے سستی اشیائے خورونوش کے بازار اور کیمپ لگائے ہیں، اسی طرز پر کراچی سمیت سندھ بھر میں سستے اسٹال لگاکر عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...