... loading ...
پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے اور انہیں ن لیگ و پی پی کو دیے جانے کے خلاف اتوار کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔یہ بات پی ٹی آئی رہنمائوں شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، عاطف خان، شہریار آفریدی سمیت دیگر نے میڈیا ٹاک میں کہی۔ رہنمائوں نے بتایا کہ عمران خان نے اتوار کو مظاہرے کی کال دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا جو سراسر زیادتی ہے جس کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی شارٹ ٹرم پلان نہیں ہے، پاکستان کے پاس صرف فارن ریمی ٹینسز ہیں جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنی دولت باہر بھیج رہے ہیں اور فارن ریمی ٹینسز لانے والے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، اگر ہمیں اقتدار دیا جاتا ہے تو ایک کروڑ بیرون ممالک پاکستانیوں کی مدد سے ملک کو فوری پیسہ مل سکتا ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن پراسس کا آڈٹ کرادیں اگر حکومت جائز ہے تو پھر قرضہ دے دیں۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے، عمران خان نے مزید 7سال جیل میں رہنے کا کہا ہے اور کسی بھی ڈیل سے انکار کردیا ہے، عمران خان نے کسی بھی شراکت اقتدار سے بھی معذرت کرلی ہے، عمران خان نے تمام این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت کی ہے ایوان میں کسی بھی حکومتی جماعت سے گلے نہ ملیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کا کہنا تھاکہ جب بھی احتجاج ہوگا تمام اپوزیشن کھڑی ہوگی اور بڑا احتجاج ہوگا، اس اتوار کو الیکشن کمیشن کے خلاف خیبر پختونخوا میں تاریخی احتجاج ہوگا، راولپنڈی اسلام آباد میں احتجاج کو خود لیڈ کروں گا۔عاطف خان نے کہا کہ ہم سے جو ووٹ چھینا گیا وہ بات ہم نے نہیں چھوڑنی ہے ہمیں سڑکوں اور عدالتوں میں اس کا مقدمہ لڑنا ہے کسی بھی ممبر کو اٹھایا گیا تو اب تمام اسمبلیوں اور سینیٹ میں احتجاج ہوگا لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، سیٹیں ہمارا حق ہے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق ک...
امریکا کی مختلف جامعات میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار طلبہ اور اساتذہ کی تعداد ساڑھے پانچ سو تک جا پہنچی ۔ کولمبیا یونیورسٹی نے صیہونیوں کیخلاف نعروں پر طلبہ کو جامعہ سے نکالنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ صہیونی ریاست کیخلاف احتجاج آسٹریلیا کی جامعات تک پھیل گئے ۔ سڈن...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا کو اس ضمن میں ...
کراچی پولیس کا اسپیشلائزڈیونٹ مسروقہ گاڑیاں برآمد کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، اے وی ایل سی کی جانب سے شہریوں کی مسروقہ گاڑیوں کو برآمد کرنے میں روایتی سستی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)گاڑی چوروں کی سہولت کار بن گئی ...
کراچی میں ناکے لگا کر شہریوں کے چالان کرنا ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد نواز نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی چیکنگ پر ایکشن لے لیا۔ڈی آئی جی نے ایس او محمود آباد اور ریکارڈ کیپر سمیت 17افسران و اہلکاروں کو معطل ...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ضلع شکارپور سے کراچی رینج میں تبادلہ کیے جانے والے پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق اِن اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ترجمان پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے سات...
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جبکہ وزیراعلی نے نوٹس لے کر آئی جی کو بازیاب کرانے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج وزیرستان کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گ...
پاکستان تحریک انصاف میں پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے پارٹی رہنمائوں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں میں اختلافات اب منظر عام پر آگئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فرا...
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات کا مطلب اور خواہش پوری کرلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر فوج کو سیاسی میں دھکیل رہی ہے۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے پا...
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے وطن واپسی پر پیش کی جائیں گی،انکی قیادت میں پارٹ...
سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد گہرا مزید تنگ کردیا ۔ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں شرج...
بھارتی ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مسلسل 10 برس سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مودی سرکار ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کے خواہش مند ہیں۔ نری...