وجود

... loading ...

وجود

''ہندو بھارت میں مسلمان''(صحافی ضیاء الاسلام کی کتاب )

هفته 10 فروری 2024 ''ہندو بھارت میں مسلمان''(صحافی ضیاء الاسلام کی کتاب )

افتخار گیلانی
۔۔۔۔۔

مارچ 2020، جب کرونا وباء کی پرچھائیں نمودار ہونا شروع ہو چکی تھیں ، ماسک پہننا ابھی تک ضروری قرار نہیں دیا گیا تھا۔ بھارت کے وسطی صوبہ مدھیہ پردیش کے بیتو ل شہر کے رہائشی دیپک بندھیلا، جو پیشے سے وکیل ہیں اور صحافی بھی رہے ہیں ، صبح سویرے ذیابیطس کی دواء لینے مقامی اسپتال کی طرف رواں تھے ۔ باریش ہونے کی وجہ سے بندھیلا کو دیکھ کر مسلمان ہونے کا دھوکہ ہوجاتا ہے ۔ شہر کے چوراہے پر پولیس کے اہلکاروں نے ماسک کے بغیر گھومنے کی وجہ سے ان کو روکا پھر پکڑ کر خوب زد و کوب کیا۔جب بندھیلا نے اس کی شکایت اعلیٰ افسران سے کی اور پھر کورٹ میں فریاد لگائی تو ان کے گھر پر پولیس کے اہلکاروں کی لائن لگ گئی ۔جو معافی مانگ کر ان سے شکایت واپس لینے کی درخواست کر رہے تھے ۔ بار بار پولیس اہلکار ان کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ”آپ کی لمبی اور مسلمانوں والی داڑھی سے وہ دھوکہ کھا گئے ۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ وہ کسی مسلما ن کو زد و کوب کر رہے تھے ”۔ یہ بھی بتایا کہ پیٹنے والوں میں جس اہلکار کپل ساورشتری نے ان کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا تھا، مسلمانوں کو دیکھ کرنہ جانے کیوں اسکی ہتھیلی میں کھجلی ہوجاتی ہے ۔ لاک اپ میں مسلمانوں کو زد و کوب کرنے سے اس کو سکون ملتا ہے ۔ بندھیلا سوال کرتے ہیں کہ یہ مسلمان جیسے دکھنے والے کسی ہندو کا حال ہے ، توآخر مسلمانوں کے ساتھ پھر کیا ہوتا ہوگا؟ معروف صحافی ضیاء السلام کی 174صفحات پر مشتمل کتاب Being Muslim in Hindu India: A Critical view اس طرح کے واقعات سے بھر ی پڑی ہے ۔
2014کے بعد بھارت میں مسلمانوں کو جس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یہ کتاب اس کا ایک آئینہ ہے ۔ مصنف بھارت کے ایک نامور صحافی ہیں، جو انگریزی کے موقر اخبار دی ہندو کے ساتھ پچھلی دو دہائی سے وابستہ ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کے حوالے سے ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ بھارت میں ہندو قوم پرست انتخابات میں ہندو ووٹروں کو لبھانے کیلئے عام طور تین ایشوز کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں گائے ، پاکستان اور مسلمان ہیں۔ گائے کو تو 2014کے انتخاب میں کیش کیا جا چکا ہے ۔ اسی طرح 2019کے انتخابات میں پاکستان کو لیکرہیجان میں قوم کو مبتلا کرکے ووٹ بٹورے گئے ۔ اب لگتا ہے کہ 2024کے انتخابات کیلئے برا ہ راست مسلمان ٹارگٹ پر ہیں۔ شہید کردہ بابری مسجد کی جگہ پر ابھی نامکمل رام مندر کا وزیر اعظم نریندر مودی کا خود ہی افتتاح کرنا، وارانسی میںگیان واپی مسجد کے تہہ خانہ کو ہندو وں کیلئے کھول کر پوجا کرنے کی اجازت دینا، دہلی کے مہرولی علاقہ میں قطب مینار سے کچھ فاصلے پر 800سالہ قدیم مسجدکو بلڈوزروں سے مسمار کرنا اور مغربی اتر پردیش کے باغپت ضلع کے برناوا میں شیخ بدرالدین کی درگاہ اور اس کی سو بیگھہ زمین ہندووں کے حوالے کرنا ، ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومتوں کا یونیفارم سول کوڈ پر قانون سازی کرنا، حال میں رونما چند ایسے واقعات ہیں، جن سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ بھارت میں اب غیر اعلانیہ طور پر ہندو راشٹر قائم ہو چکا ہے ۔ ابھی حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بجٹ میںاقلیتوں کے حوالے سے کئی سکیموں کو یا تو ختم کر دیا گیا ہے ، یا ان کی مد میں مختص رقوم میں بے تحاشا کمی کی گئی ہے ۔ ضیاالاسلام نے اپنی کتاب کو آٹھ حصوں میں تقسیم کرکے تیس مختلف ایشوز پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ پہلے باب میں مسلمانوں کی سیاسی بے وزنی کا ذکر کیا گیا ہے ۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازہ کے مطابق ووٹر لسٹوں سے 12کروڑ نام غائب ہیں، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے ۔آوٹ لک جریدہ نے جنوبی صوبہ کرناٹک کے حوالے سے بتایا تھا کہ نو ہزار مسلمان ووٹروں کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔ ویسے بھارتی سیاست میں بے جے پی کے عروج کے ساتھ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائند گی کم ہو تی گئی۔ 1980کے انتخابات کے وقت بی جے پی وجود میں آئی تھی اور اس وقت لوک سبھا میں مسلمان اراکین کی تعداد 49تھی۔ اس کے بعد 1984میں یہ تعداد 46تھی۔ان انتخابات میں بی جے پی نے دو نشستیں حاصل کی تھیں۔ 2009میں مسلمان اراکین کی تعداد 30تھی اور پھر 2014میں یہ تعداد 22تک گھٹ گئی۔ 2022سے بھارت کی جمہوری تاریخ میں پہلی بار مرکزی حکومت میں کوئی مسلمان وزیر نہیں ہے ۔ اس کا براہ راست تعلق اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، دہلی اور راجستھان میں بی جے پی کا عروج ہے ۔ 2014سے قبل سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے وقت مسلمانوں کی یادآجاتی تھی، کیونکہ ان کے ووٹ کے بغیر سیٹ نکالنا محال ہو جاتا تھا مگر مودی نے ایسا فارمولہ ایجاد کیا کہ مسلمان ووٹ کو بالکل بے وقعت بنادیا اور یہ ثابت کردیا کہ ان کے بغیر بھی انتخاب جیتے جاسکتے ہیں۔ اس لئے اب سیکولر پارٹیاں بھی مسلمان ارکین کو ٹکٹ دینے میں پس و پیش سے کام لیتی ہیں۔
مسلمانوں کو سسٹم سے باہر رکھنے کا ایک اور حربہ ، ان کی اکثریتی سیٹوں کو دلتوں کیلئے محفوظ کرنا ہے ، جس سے ایک تیر سے دو شکار کئے جاتے ہیں۔ آسام کے کریم گنج میں 52فیصد مسلم آبادی ہے مگر اس سیٹ سے کوئی مسلمان انتخاب نہیں لڑ سکتا ہے ۔ اس کو دلتوں کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے جبکہ ان کی آبادی محض 13فیصد ہے ۔ یہی حال اتر پردیش میں بہرائچ، نگینہ اور کئی دیگر سیٹوں کا ہے ۔ چونکہ مصنف دی ہندو کے فیچر سیکشن کے انچارج رہے ہیں اس لئے بالی ووڈ کی فلموں وغیرہ پر اچھی خاصی دسترس رکھتے ہیں۔ کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر کیسے ابن الوقتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جواہر لال نہرو کے وقت جب سیکولرازم کا سکہ چلتا تھا ، تو یہ فلم ساز ، نیا دور، مدر انڈیا، انار کلی اور مغل اعظم جیسی شاہکار فلمیں بناتے تھے ۔مگر 2014کے بعد فلم ساز ایسی فلمیں بناتے ہیں، جن میں ہندو توا کو بڑھاوا دینا اور مسلمانوں کو ایک طرح کے ولن کے بطور پیش کیا جاتا ہے ۔ اکثر ہدایت کار تو خوش ہیں کہ وہ حکومت کی پالیسی کی تشہیر کرتے ہیں اور یہ رشتہ باہمی طور پر مفید ہے ۔تاریخ اس قدر مسخ کی جا رہی ہے کہ ان فلموں کو دیکھ کر ہی گھن آتی ہے ۔ سمراٹ پرتھوی راج فلم میں بتایا گیا ہے کہ پرتھوی راج نے محمد غوری کو قتل کردیا تھا۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ غوری تو 1206تک زندہ تھا، اور پرتھوی راج کی موت 1192میں ہوئی تھی۔ پدماوت فلم میں تو علاوالدین خلجی کو ایک ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ، مگران فلموں سے جو ذہن سازی ہوتی ہے ۔
اکثر ہدایت کار تو خوش ہیں کہ وہ حکومت کی پالیسی کی تشہیر کرتے ہیں اور یہ رشتہ باہمی طور پر مفید ہے ۔تاریخ اس قدر مسخ کی جا رہی ہے کہ ان فلموں کو دیکھ کر ہی گھن آتی ہے ۔ سمراٹ پرتھوی راج فلم میں بتایا گیا ہے کہ پرتھوی راج نے محمد غوری کو قتل کردیا تھا۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ غوری تو 1206تک زندہ تھا، اور پرتھوی راج کی موت 1192میں ہوئی تھی۔ پدماوت فلم میں تو علاوالدین خلجی کو ایک ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ، مگران فلموں سے جو ذہن سازی ہوتی ہے ۔ اس سے مسلمانوں کے تئیں نفرت کا ایک ماحول بن جاتا ہے ۔ اب ان کو کون بتائے کہ ان بادشاہوں کے وزیر اور جرنیل ہندو ہوتے تھے ۔ مغل فرمانروا اورنگزیب، جو سب سے زیادہ نشانہ پر ہے ، نے مندروں کو جاگیریں عطا کیں اور اپنے پیشروؤں سے زیادہ غیر مسلموں کو ملازمتیں دیں۔ ایک ہزار سالہ مسلم دور کو ایک تاریک دور کے طور پرپیش کیا جاتا ہے اور اس میں تو وزیر اعظم خود ہی پیش پیش ہیں۔ شہروں اور دیہات کے ناموں کو تبدیل کرکے اس تاریخ کو ختم کرکے اور مسلمانوں کو بیگانہ کیا جا رہا ہے ۔ الہ آباد کو پریاگ راج، مغل سرائے کو دین دیال اپادھیائے ، فیض آباد کو ایودھیا تو بس کئی نام ہیں۔ آگرہ کا نام اگرون، بریلی کا نام مہا رشی وشیشٹ کرنے کی تیاریاں ہیں۔ اس کے بعد پتہ نہیں بریلوی مکتبہ فکر کے افراد اپنے آپ کو کس نام سے پکاریں گے ۔ یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ برطانوی حکومت سے لوہا لینے والے سلطان ٹیپو کے نام پر ٹرین ٹیپو ایکسپریس کا نام تبدیل کرکے ووڈیار ایکسپریس رکھا گیا۔ ووڈیار راجہ نے غداری کرکے برطانوی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ مصنف ضیاء السلام کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اکا دکا واقعات نہیں ہیں ، بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ روبہ عمل لائے جا رہے ہیں، جس سے یہ باور کرایا جائے کہ غیر ہندو باہر سے آیا ہے اور اس نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور نفرت کے قابل ہے ۔ اگر مسلم حکمرانوں نے زیادتیاں کی بھی ہیں تو اس کیلئے بغیر کسی استثناء کے پوری مسلم برادری کو اکیسویں صدی میں نشانہ بنانا کیسے جائز ہے ؟ اب ایک نیا حربہ بلڈوزر جسٹس کا شروع ہو گیا ہے ۔ مصنف کے بقول آج کے بھارت میں بلڈوزر ایک جارح اسٹیٹ کی علامت بن چکا ہے ، جو مسلمانوں میں ایک خوف پیدا کردیتا ہے ۔ الہ آباد کے محمد جاوید کا گھر بلڈوزر سے صرف اس وجہ سے تہس نہس کر دیا گیا کہ اس نے ایک احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت رام نومی یا ہنومان جینتی یا کسی اور ہندو تیوہار کے موقع پر کھلی ٹرکوں یا ٹمپووں میں ایک جلوس کسی مسلم محلے میں وارد ہو جاتا ہے ۔خاص طور پر مسجد کے پاس یہ جلوس رک کر اشتعال انگیز نعرے بازی کرتا ہے ۔ پہلے ہندوستان میں رہنا ہوگا، جے شری رام کہنا ہوگا اور پھر جب اس کا کوئی رد عمل نہیں آتا ہے ، تو اس سے بھی برے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ تلواریں لہرا کر ایک پورے والیوم کے ساتھ ڈی جے بجانا شروع ہوجاتا ہے ۔ یہ اس وقت ہوتا ہے ، جب مسجد کے اندر لوگ نماز ادا کررہے ہوتے ہیں۔ اب اسی دوران کوئی مسجد کے منارے پر چڑھ کر گیروا جھنڈا لہرا کر فتح کا
اعلان کرتا ہے ۔ اب بس دیر اس بات کی ہے کہ کوئی مسجد کے اندر سے یا باہر سے جلوس پر کوئی کنکر پھینکے ۔ اس کنکر کے ساتھ یہ جلوس ٹرکوں سے کود کر آس پاس کی دکانوں اور مکانو ں کو نشانہ بناکر لوٹ مار کرکے کسی وقت آگ کے حوالے کردیتا ہے ۔ پولیس اس دوران خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے ۔کسی طرح اب اس جلوس کو آگے بڑھنے پر آمادہ کیا جاتا ہے ۔ دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ اور مدھیہ پردیش کے کھرگائوں کے علاوہ اس طرح کے واقعات کئی جگہوں پر پیش آئے ۔ فلم ابھی ختم نہیں ہوئی۔ لوٹ پیٹ کر مسلم محلہ دار اب اپنے نقصان کا جائزہ لیکر اپنی قسمت کو س ہی رہے ہوتے ہیں کہ چند گھنٹوں کے بعد پولیس کا دستہ بلڈوزروں کے ساتھ نمودار ہوجاتا ہے اور دکانوں اور مکانوں کو مسمار کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ اپریل 2022 کو مدھیہ پردیش میں اسی طرح 49مسلم دکان و مکان ڈھائے دئے گئے ۔ اگلے دن صوبہ کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ رام نومی جلوس پر پتھر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کی جائیداوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہنومان اور رام نومی کے جلوس کسی مذہبی عقیدت کے بجائے مسلمانوں پر ایک طرح کی نفسیاتی برتری اور ان کو دبائو میں رکھنے کیلئے نکالے جاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے اجین شہر میں تو بس اسی لئے ایک گھر پر بلڈوزر چلایا گیا کیونکہ کسی نے شکایت کی کہ اس مکان کی چھت سے کسی نے جلوس کے اوپر تھوک دیاتھا۔ مصنف نے 1992میں بابری مسجد کی مسماری کے وقت اور آج کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے اپنی مثال پیش کی ہے ۔ دہلی کے نواح نوئیڈا میں ہندوتو کے کارکنان رام مندر تحریک کے سلسلے میں گھر گھر جاکر اشتعال انگیز نعرے لگاتے تھے ، تو ان کے ہندو پڑوسی ان کو دلاسہ دیکر ان کی ہمت بڑھاتے تھے ۔ ”وہ طوفان میں ہمارے ساتھ کھڑے تھے ۔ مگر اب حالاتبالکل مختلف ہیں۔ میرے پڑوس میں اکثریتی برادری کا ایک بھی خاندان ایسا نہیں ہے جس نے 2020 میں دہلی میں ہورہے فسادات کے دوران مسلمانوں کے لیے درد کا اظہار کیا ہو۔ میرے کندھے پر بازو رکھنے کوئی میرے گھر نہیں آیا، کسی نے دلاسہ نہیں دیا۔ اس کے بجائے ہر گھر میں گیروے رنگ کا جھنڈا لگا ہوا تھا ، کچھ نے اپنی بالکنیوں سے ہنومان کی تصویریں آویزان کی تھیں۔میں نے اپنے گھر کے دروازے بند کردیے اور اپنے بچوں اور اہلیہ کو کو گھر کے اندر رہنے اور لائٹ آف کرنے کیلئے کہا۔ ہم 1992سے کتنی دور آگئے ہیں۔” کم و بیش ایسی ہی صورت حال کا سامنا راقم کو دہلی میں 2019میں کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد کرنا پڑا، جب پاکستان کو سبق سکھانا انتخابی موضوع بنایا گیا تھا۔ سوسائٹی کے چوکیدار نے ہمیں بجلی بند کرنے اور گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا، جبکہ ایک مشتعل ہجوم سوسائٹی کے مین گیٹ پر نعرے بلند کررہا تھا۔ ان کے جانے کے بعد دہلی میں جائے پناہ کی تلاش میں رات بھر بھٹکتے رہے ۔ اگلے روز معلوم ہوا کہ رات کے وقت ہجوم نے سوسائٹی کے گیٹ کو کراس کرکے ہمارے گھرکی بالکونی میں گملے وغیرہ توڑ ڈالے تھے ۔ مگر خیر ہوئی کہ پولیس نے ان کو جلد ہی بھگا دیا تھا۔ ضیا کی کتاب میں تقریباً تمام موضوعات ، جن میں لو جہاد، ہجومی تشدد، مساجد پر نشانہ ، حجاب اور ہندوتو وغیرہ شامل ہیں، پر بحث کی گئی ہے ۔ مگر سوال ہے کہ جب بی جے پی ہمیشہ سے ہی مسلمانو ں کے تئیں ایشوز کو اپنے انتخابی موضوع بناتی تھی، تو آخر مسلم رہنماوں کو خوش فہمی کیوں تھی، کہ اقتدار میں آنے کے بعد اس کے لیڈران کا وطیرہ بدل جائے گا۔ اس کتاب کو پڑھ کر یقینا مایوسی طاری ہو جاتی ہے ۔ مگر مصنف کا خود ہی کہنا ہے کہ شاید یہ حالات ایک نئی صبح کی نوید لیکر آئیں۔امید پر دنیا قائم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار وجود هفته 27 جولائی 2024
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار

1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی وجود هفته 27 جولائی 2024
1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی

میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ وجود هفته 27 جولائی 2024
میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ

تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ وجود هفته 27 جولائی 2024
تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ

آؤ جھوٹ بولیں۔۔ وجود جمعه 26 جولائی 2024
آؤ جھوٹ بولیں۔۔

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر