... loading ...
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نئی سوچ یہ ہے کہ عوام اگر ان کو ووٹ نہ دیں تو ان کا پانی بند کردو، دیہی وڈیرے عوام سے زبردستی ووٹ لے کر اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں اور ان پر ظلم کرتے ہیں،شہری وڈیرے خاندان اور وراثت پر چلنے والی پارٹیوں کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور یہ دونوں مل کر عوام کا استحصال اور لوٹ مار کرتے ہیں،غیر جانبدار سروے بتارہے ہیں کہ ایم کیوا یم کراچی سے بالکل صفر ہوگئی ہے،پیپلزپارٹی بھی غیر مقبول پارٹی ہے، کراچی کے عوام کی چوائس صرف اور صرف ترازو ہی ہے،پاکستان تحریک انصاف سے انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر انتخابی نشان واپس لینا زیادتی ہے،انٹراپارٹی الیکشن کی بنیاد پر تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان بھی واپس لیناچا ہیئے،ہم نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے،کراچی سے عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے مینڈیٹ کی قدر نہیں کی، میئر کے انتخابات میں بھی ان کے 32لوگ نہیں آسکے، اب پی ٹی آئی کے لوگ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اوربلاول بھٹو زرداری کہہ رہے ہیں کہ ہم آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، اس لیے کراچی کے عوام چاہے کہ ان کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو وہ صرف اور صرف ترازو کو ووٹ دیں کیونکہ جماعت اسلامی کے سوا دیا گیاکسی بھی پارٹی کو ووٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے پاس ہی جائے گا،جماعت اسلامی کے امیدوار اقتدار میں آنے کے بعد اپنے لیے نہیں بلکہ کراچی کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے لڑیں گے، کراچی کے عوام کے لیے فری آئی ٹی یونیورسٹی بنوائیں گے، ہیلتھ کارڈز بنوائیں گے،باعزت ٹرانسپورٹ دیں گے اس لیے 8فروری کو گھروں سے نکلیں اورووٹ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عام انتخابات اور عوامی مہم کے سلسلے میں گودھرا میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری و امیدوار این اے 247منعم ظفر خان، این اے 248بابر خان، امیدوار پی ایس 124محمد احمدقاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی و امیر ضلع شمالی محمد یوسف، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید،امیدوار پی ایس 123محمد اکبر،امیدوار پی ایس 122قاضی صدر الدین ودیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے ضلع شمالی کے دورے کے دوران ریلی کی قیادت کرتے ہوئے یوپی موڑ، ناگن چورنگی اور نارتھ کراچی ونیو کراچی کے متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا۔ یوپی موڑ سمیت کئی مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا،ہار پہنائے گئے۔
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...