... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں اگر مخلوط حکومت تشکیل پائی تو وہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’میں پی ڈی ایم کے کردار سے پہلے سے مایوس تھا۔ میں میاں صاحب کے کردار سے سخت مایوس ہوں اس لیے آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں اور اگر انھوں نے یہی پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتا۔انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ’ایک زمانے میں ہمارا یہ خیال تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی لیکن یہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دینا چاہتے تاہم انھوں نے آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ (ن لیگ، تحریک انصاف) جمہوریت اور ریاست کو اپنی ذاتی انا کی وجہ سے نقصان پہنچاتے ہیں۔آزاد امیدواروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ’اکثریت پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نہیں ہیں، ایسے لوگ ہیں پنجاب میں جو ن لیگ کے مخالف ہیں اور آزاد ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں جو ایک زمانے میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھے یا پی پی پی کے ساتھ تھے اور انھوں نے خود کو ان سے آزاد کروا لیا ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو آزاد امیدواروں کا ساتھ مل سکتا ہے۔ملک کی سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کے بعد انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ہمارے ملک میں سٹینڈرڈ ہائی نہیں ہیں، سنہ 2018 میں بہت سے سیاستدان الیکشن نہیں لڑ سکے تھے اور سنہ 2013 میں بھی بہت سے سیاستدان الیکشن نہیں لڑ پائے تھے۔تاہم انھوں نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مکافاتِ عمل ہے۔ عمران خان نے اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا، انھوں نے اداروں پر غیر جمہوری انداز میں حملے کیے۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اس قسم کے تشدد کو پاکستان کی ریاست برداشت نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’نفرت اور تقسیم کی سیاست ہمارے پورے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے، اسے دفن کر کے ہمیں مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے چاہییں اور یہ عمران حان اور نواز شریف نہیں کر سکتے صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ نہیں چاہیں گے کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی ہو۔
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...