... loading ...
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 رنز بنا لیے،آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ (آج) جمعرات کو پھر سے پہلی اننگ کا آغاز کریں گے،سڈنی میں ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ اْس وقت غلط ثابت ہوا جب دونوں ہی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔سڈنی میں سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا، دونوں ہی اوپنرز نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے وہ 5 رنز بنا سکے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور آغا سلمان نے پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور بڑھانے کا سلسہ جاری رکھا، اس دوران محمد رضوان نے 74 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔دونوں بیٹرز کی ذمے دارانہ پارٹنرشپ سے ٹیم کا اسکور 190 رنز تک پہنچا جس کے بعد محمد رضوان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری، ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس دوران آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران انہوں نے 64 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 226 رنز پر گری جب آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی نویں وکٹ ایک رن بعد ہی گر گئی جب حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔آخری وکٹ پر عامر جمال اور حمزہ علی نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت دکھائی، اس دوران ایک اینڈ سے عامر جمال نے 71 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت 77.1 اوورز میں 313 رنز پر ختم ہوئی، جب عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلین اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...