... loading ...
مالی سال 2021-22 میں سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، ایس ایس جی سی کو 11 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کاخسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں صارفین سے یو ایف جی، سلو میٹر اور گیس لیکیج پر اربوں روپے وصول کرنے والے ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو اربوں کے خسارے کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے خصوصی قائم کیا گیا چوری کو پکڑنے والا شعبہ بھی ادارے کو فائدے دینے میں ناکام رہا، چوری پکڑے والا شعبہ سال میں صرف چند کروڑ روپے کی ہی ریکوری کر سکا۔ ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس چوری اور لیکیج ہوتی ہے، صرف ایک سال کا منافع دکھانے والی ایس ایس جی سی کو ایک بار پھر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ مالی سال 2021 -22 میں ایس ایس جی کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ، 300 ارب روپے سے زائد کی گیس فروخت کرنے کے باوجود سوئی سدرن کو ریکارڈ مالی خسارے کا سامنا ہے۔ مالی سال کی فنائشنل رپورٹ کے مطابق ایس ایس جی سی کو 11 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان رہا، گزشتہ سال ایس ایس جی سی نے 1 ارب 95 کروڑ کا فائدہ دکھایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی سال میں بدترین کارکردگی نے ایس ایس جی کو منافع سے اربوں کے خسارے میں تبدیل کر دیا، رواں سال یو ایف جی میں بھی اضافہ ہوا، خسارہ بلند ترین سطح پر رہا۔ سال 2018 سے 2020 تک ایس ایس جی سی کو 53 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا جبکہ کمپنی کو 2017 میں اوگرا نے 36 ارب کا جرمانہ کیا تھا، جرمانہ تین اقساط میں دیا گیا تھا۔ سال 2020-21 میں جرمانہ ادا کرنے کے بعد کمپنی کا پونے دو ارب کا منافع دکھایا تھا، منافع کے ایک سال بعد ہی جرمانہ نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ خسارہ سامنے آیا ہے، رواں سال فی شئیر پر نقصان 12 روپے 95 پیسے رہا جو گزشتہ سال 2 روپے 57 پیسے پلس میں تھا۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...