... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کئی سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کی ہیں تو ایم کیو ایم کے ساتھی شامل ہو گئے۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم لوگوں کو خوفزدہ کر رہی ہے، یہ مناسب نہیں، تمام شہریوں اور سیاسی ورکرز کو آزادی حاصل ہے کہ اپنی سیاست کا تعین کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف جماعتوں میں گئے، پیپلز پارٹی کراچی میں مقبول ہو رہی ہے، یہ کراچی کی سب سے بڑی اور مضبوط جماعت ہے، جس نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پریشان ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ خواجہ منصور، سیف یار خان، وسیم قریشی، مزمل قریشی اور دیگر میرے ساتھ ہیں، ان کا تعلق پہلے ایم کیو ایم سے تھا اب یہ پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں، ایم کیو ایم بدقسمتی سے پی ایس پی کے نرغے میں ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ کچھ خبریں چلیں کہ ان کے گھر کے باہر لوٹے لٹکائے گئے وہ خبریں غلط ہیں، ایم کیو ایم لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے یہ کر رہی ہے، ہر شہری کا حق ہے کہ جس جماعت کو چاہے اسے جوائن کرے، وہ حالات تبدیل ہو گئے کہ ایم کیو ایم کو چھوڑا تو حشر برا ہو گا۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سیاسی جدوجہد کرے، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی زبان کسی صورت برداشت نہیں، ہم بھی ان کے گھروں کے باہر کٹھ پتلیاں بنا کر لٹکا دیں گے، ایم کیو ایم والے مثبت سیاست کریں، دھمکیوں اور ڈرانے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مزید لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے، خالد مقبول صدیقی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔ اس موقع پر خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے اپنے گھروں پر لوٹے لٹکائے، میرا خیال ہے یہ اپنا انتخابی نشان یہی رکھیں گے، ایم کیو ایم کے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ ہر شخص اپنے دل سے آ رہا ہے، کسی کو گن پوائنٹ پر گاڑی میں نہیں لایا جاتا، ہم سب مل کر کراچی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں، کراچی کی حقیقی جماعت پیپلز پارٹی ہے، کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کو بھی ویلکم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے سب کے ساتھ مل کر حکومت بناتے ہیں، اب انہوں نے ن لیگ سے اتحاد بنایا ہے۔ مزمل قریشی نے کہا کہ ہم سب کو یہ حق حاصل ہے کہ کسی بھی پارٹی میں جائیں، ایم کیو ایم سے مزید لوگ بھی دور ہوں گے، کراچی کے لوگوں کو معلوم ہے کہ انہیں کس طرف جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے والی باتیں چھوڑ دیں، اب انہیں اپنے گھروں میں لوٹوں کی ضرورت پڑے گی۔ اس موقع پر سیف یار خان نے کہا کہ ہماری اپنی شناخت ہے، ہم شہری اور دیہی علاقوں کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں، دھمکی آمیز رویوں کے بارے میں کہتا ہوں کہ جہاں سے آپ پڑھے ہیں ہم بھی وہیں سے پڑھے ہیں۔ وسیم قریشی نے کہا کہ اس شہر میں بڑی قربانی کے بعد امن آیا ہے، کراچی میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں، رات 2 بجے بھی کوئی کہیں بھی جا سکتا ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...