... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف دائر اپیل پر سماعت ۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ا ور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا ہے کہ مردم شماری کا معاملہ کس آئینی شق یا قانون کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں جاتا ہے؟مردم شماری سے متعلق قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کی جائے جبکہ عدالت نے قانونی سوالات پر معاونت کیلئے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، انفرادی درخواستیں سننے سے تو پینڈورا باکس کھل جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل خصوصی آئینی باڈی ہے جس میں پالیسی معاملات طے ہوتے ہیں، پالیسی معاملات میں مداخلت کوئی فرد کر سکتا ہے نہ ہی عدالت۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کامران مرتضیٰ سے استفسار کیا کہ آپ کے وزیراعلیٰ کہاں تھے اور کون ان کو زبردستی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لے گیا؟عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پرمشتمل تین رکنی بینچ نے حسن کامران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن اوردیگر کے توسط سے وفاق پاکستان کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خود مشترکہ مفادات کونسل میں بیٹھ کر مردم شماری کی حمایت کی، مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو 5 اگست کو ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل میں زبردستی لے جایا گیا تھا،وزیراعلی بلوچستان مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں جانے سے تین چار گھنٹے تک احتراز برتتے رہے،مشترکہ مفادات کونسل کی تو تشکیل بھی مکمل نہیں تھی۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کامران مرتضیٰ سے استفسار کیا کہ آپ کے وزیراعلیٰ کہاں تھے اور کون ان کو زبردستی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں لے گیا؟اس پر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان تو سو رہے تھے لیکن پھر ان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ بلوچستان کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق کتنی تھی؟اس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے 2017 میں مردم شماری نہیں ہوئی، موجودہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی سوا کروڑ ہے، ہمارے حساب سے بلوچستان کی اصل آبادی اس وقت 2 کروڑ سے زیادہ ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کامران مرتضیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس حساب کی بنیاد کیا ہے؟اس پر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر انحصار کر رہا ہوں ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل میں اچانک بلوچستان کی آبادی کا ایک عدد رکھ دیا جو اصل نہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دیکھ سکتا ہے عدالت نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، انفرادی درخواستیں سننے سے تو پینڈورا باکس کھل جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل خصوصی آئینی باڈی ہے جس میں پالیسی معاملات طے ہوتے ہیں، پالیسی معاملات میں مداخلت کوئی فرد کر سکتا ہے نہ ہی عدالت۔کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ میں صوبے کے شہری کی حیثیت سے غلط مردم شماری کو چیلنج کرنے کا حقدار ہوں،آبادی کے مطابق بلوچستان کی 10 نشستیں قومی اسمبلی میں بڑھنی چاہئیں،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان کے بعد ہوا،بطور سینیٹر مردم شماری کا معاملہ ایوان بالا میں بھی اٹھایا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے سینیٹر کامران مرتضی سے سوال کیا کہ کون سا قانون یہ کہتا ہے کہ مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی؟اس پر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی قانون یا آئینی شق نہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ہی مردم شماری کی حتمی منظوری دینی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ کوئی تو قانون ہوگا جس پر انحصار کر کے وفاقی حکومت نے مردم شماری کا نوٹیفکیشن کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کامران مرتضیٰ کو ہدایت کی کہ کچھ کچھ آئینی سوالات ہیں بہتر ہے ان پر تیاری کر لیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ ZS
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...