وجود

... loading ...

وجود

اورنگ زیب عالمگیر ایک بہادر مسلمان مغل حکمران

منگل 26 ستمبر 2023 اورنگ زیب عالمگیر ایک بہادر مسلمان مغل حکمران

میر افسر امان

محی الدین اورنگ زیب عا لمگیر بہادر مسلمان مغل حکمران 1618ء میں پیدا ہوا اور1707ء میں وفات پائی۔ اُن کی وصیت کے مطابق خلد آباد اورنگ آباد دکن میں دفنایاگیا۔ اورنگ زیب مغلیہ سلطنت کا چھٹا بادشاہ تھا۔ اس نے1650ء تا1707ء تک پورے پچاس سال برصغیر پر حکومت کی۔ یہ مغلیہ سلطنت کا آخری عظیم الشان بادشاہ تھا۔ اس کی وفات کے بعد مغلیہ سلطنت، زوال کا شکار ہونا شروع ہوئی۔ اورنگ زیب نے فتاویٰ عالمگیر مرتب کیا جو ایک عظیم شاہ کار ہے۔ یہ برصغیر میں مکمل اسلامی شریعت اور اسلامی معیشت قائم کرنے کے کوشش کرنے والے چند باشاہوں میں شامل ہو تا ہے۔
اورنگ زیب کا تعلق امیر تیموری خاندان سے تھا۔ اپنے والد شاہ جہاں کے تحت انتظامی اور فوجی عہدوں پر فائز رہا۔ ایک قابل فوجی کمانڈر تھا۔ اورنگ زیب گجرات کا حکمران رہا۔ اورنگ زیب نے 1645ء تا 1647ء تک ملتان اور سندھ کے صوبوں کا مشترکہ طور پر انتظام سنبھالے رکھا۔ ہمسایہ صفویوں کے خلاف مہمات جاری رکھیں۔ شاہ جہاں نے 1658ء میں اپنے بڑے بیٹے دارا شکوہ،جو ہندو نواز اور سیکولر تھا کو اپنا جانشین نامزد کیا۔ اس کو اورنگ زیب نے رد کر دیا۔ خود کو شہنشاہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد 1658ء میں دارا شکوہ کو شکست سے دو چار کیا۔ اور اپنے والد شاہ جہاں کو آگرہ کے قلعے میں بند کر دیا۔ دارا شکوہ جو ہندوکلچر کا رسیا اور اور سیکولر خیالات والا تھا۔ اورنگ زیب کے دور میں مغلوں نے معاشی ترقی میں چنگ چین کا بھی پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز حاصل کیا۔ اورنگ زیب کے دور میں ہندوستان دنیا کا امیر ترین ملک تھا۔ دنیا کی کل جی ڈی پی کا ایک چوتھائی حصہ یعنی پچیس فی صد پیدا کرتا تھا۔ اس دوران انگلستان کا حصہ صرف دو فی صد تھا۔ انگریزوں نے ہندوستان کو لوٹا اور ان ہی کے دور میں بنگال ،جو ایک زرعی علاقہ تھا قحط میں مبتلا ہوا۔ اورنگ زیب کے اُستادوں میں محمد، میر عاشم اور ملا صالح شامل ہیں۔ اورنگ زیب نے جوانی میں قرآن حفظ کیا۔ اورنگ زیب نے جنگ، فوجی حکمت عملی اور انتظامیہ میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی۔ اسلامی علوم میں بھی ماہر تھے۔ اس نے ہندوؤں اور مسلمانوں میں فضول رسمیں ختم کرنے کی کوشش کی۔ راقم کو 1987ء میں بھارت جانے اتفاق ہوا۔ دہلی کے لال قلعہ میں سائٹ ایڈ سائونڈ کھلی میدان میں پروگرام ہوتاہے۔ جس میں شرکت کا موقع ملا۔ اس میں بھارتی مسلم تاریخ کو مسخ کرتے ہیں۔اس پروگرام میں اورنگ زیب کا غلط تعارف کراتے ہیں۔ اورنگ زیب نے فحاشی کاا نسداد کیا۔ خوبصورت مقبروں کی تعمیر کی۔ گانے بجانے،قوالی، شاعری ،نجومی، شراب نوشی، اور افیون کا استعمال ختم کیا۔ مشرک زرتشی تہوار نوروز پر پابندی لگائی۔ بادشاہوں کو سلام کرنے کا اسلامی طریقہ رائج کیا۔ سجدہ کرنا اور ہاتھ اُٹھانا موقوف کیا۔ سکوں پر قرآنی آیات لکھنا بند کیا کہ اس سے بے حرمتی ہوتی ہے۔ اورنگ زیب بڑا متقی ، پرہیز گار، مدبر اور اعلیٰ درجہ کا منتظم بادشاہ تھا۔ خزانے سے ذاتی استعمال کے لیے ایک پائی نہیں لیتا تھا۔قرآن مجید لکھ کر اور ٹوپیاں سی کر گزارہ کرتا تھا۔ بعض علما نے اورنگ زیب کو اپنے وقت کا مجدد قرار دیا ہے۔ مخالفوں نے اورنگ زیب پر ناروا الزامات لگائے۔ اورنگ زیب کے دور میں نوکر شاہی میں ہندوؤں کی تعداد زیادہ تھی۔ ان کو اسلام قبول کرنے کی ترغیب بھی دلاتا تھا۔ اس کے دور میں ہنددوستان دنیا کی سب سے بڑی مینو فیکچرنگ طاقت اور منڈی تھی۔ اورنگ زیب سے پہلے سارے مغل حکمران دین بیزار اور سیکولر تھا۔ اکبر نے دین اکبری رائج کرنے کی کوشش بھی تھی ۔مگراورنگ زیب نے اپنے دور میں اسلام کوغالب کرنے کی کوشش کی ۔ اسلام قبول کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اورنگ زیب کے دور میں کئی نئے مندر تعمیر کئے گئے۔ جن مندروں سے اورنگ زیب کے خلاف بغاوتیں ہوتیں تھیں ان کو گرانے کا بھی حکم صادر کیا تھا۔ کئی نئی مسجدیں تعمیر ہوئیں۔ سترویں صدی میں مغلوں میں توپ خانے کا اضافہ ہوا۔ مغل توپوں میںظفر بخش توپ زیادہ مشہور ہوئی۔ ابراھیم روضہ بھی ایک مشہور توپ تھی، یہ ملٹی بیرل توپ تھی۔ مغل کمانڈر دائود خان نے سیلون سے پچاس جنگی ہاتھی، دس ہزار پانچ سو سکوں کے عوض خریدے۔ اورنگ زیب کے دور میں لاہور کی شاہی مسجد تعمیر کی گئی۔ اہلیہ رابعہ کا بی بی مقبرہ تعمیر کرایا۔ سری نگر میں ایک بڑی مسجد تعمیر کرائی۔ دہلی کے لال قلعہ میں سنگ مرمر کی مسجد تعمیر کرائی۔ اورنگ زیب نے قطب الدین بختیار کاکی، بزرگوں کی درگاہوں کی سرپرستی کی۔ صوفی بزرگ سید عبدارحیم شاہ بخاری کا مقبرہ تعمیر کرایا۔ اور نگ زیب اسلامی خطاطی کے کاموں کی سرپرستی کرتا تھا۔ خود بھی ایک بہترین خطاط تھا۔ جس کا ثبوت اس کے بنائے ہوئے قرآنی نسخوں سے ہوتا ہے۔
اورنگ زیب نے مکہ میں شریف خاندان کے پاس سفارتی مشن کو تحائف دے کر بھیجا۔ مگر شریف مکہ نے اسے مستحق میں تقسیم کرنے کے بجائے اپنے پاس ہی رکھا۔اورنگ زیب نے اُزبک مسلمانوں، صفوی خاندان، فرانسیسیوں سے اچھے تعلوقات قائم کیے۔ مالدیپ، سلطنت عثمانیہ، ایتھوپیا، تبتیوںاور روس سے بھی سفارتی تعلوقات قائم کیے۔ اورنگ زیب نے ملک کے سو صوبوں سے ٹیکس آمدنی حاصل کی۔ملک میں مختلف بغاوتوں کی سرکوبی کی۔ اس میں مراٹھے، راجپوت، پشتون، سکھ، جاٹ اور بنگال شامل تھے۔ نویں گرو تیغ بہادر نے
بغاوت کی اسے گرفتار کر کے پھانسی پر چڑھایا۔ کابل کے جنگ جو شاعر ،خوشحال خان خٹک کی شورش ختم کی۔1689 ء میں گولکھنڈا کی فتح سے مغل فتوحات کا چار ملین مربعہ کلومیٹر تک بڑھا دیا۔ اورنگ زیب ایک دیندار عدل پسند مسلمان مغل حکمران تھا۔ لڑائی میں بھی نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ پڑھتا تھا۔ مرنے سے پہلے وصیت کی تھی کہ میرے مرنے پر فضول اخراجات نہ کیے جائیں۔ اورنگ زیب نے احمد نگر کے قریب بھنگر میں اپنے فوجی کیمپ میں وفات پائی۔ وفات کے وقت مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیرکے پاس صرف اٹھاسی روپے تھے۔ جو اس کی ہدایت کے مطابق خیرات کر دیے گئے۔ خلد آباد مہاراشٹر میں اس کی معمولی قبر، اس کے اسلامی اقدار سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔ یہ صوفی بزرگ برہان الدین کے مزار کے صحن واقع ہے۔ علامہ اقبال نے اورنگ زیب کی قبر پر حاضری دے کر اپنے فارسی نظم” شیر اور شہنشاہ عالمگیر” میں اظہار عقیدت کیا۔ فرماتے ہیں۔ شہنشاہ کا رتبہ اتنا بلند ہے کہ آسمان اس کے دروازے کی دہلیزہے۔ اس نے رسولۖ کی شریعت کا احترام کیا۔ کفر اور اسلام کے مقابلہ میں شہنشاہ عالمگیر اسلام کی آخری ترکش تھا۔ اکبر ، جہانگیر،شاہجہان، دارا شکوہ کی بے دینی کا مقابلہ کیا۔ اللہ نے عا لمگیر کو چن لیا جو درویش صفت تھا۔ ہندوستان میں از سرنو دین کو زندہ کیا۔ عالمگیر توحید کا پروانہ تھا۔ بت خانے میں ابرہیم کی حیثیت رکھتا تھا۔ جنگل میں صبح کی نماز پڑھ رہا تھاکہ شیر نے حملہ کیا۔ شیر کو اپنے خنجر سے ہلاک کیا۔ حقیقت میں عاری لوگوں نے عالمگیر کے خلاف من گھڑت داستانیں گھڑیں۔ ان کو عالمگیر کی دور اندیشی کا اندازہ نہ تھا۔یہ تھا علامہ اقبال کا اظہار عقیدت، دین دار اورنگ زیب عالمگیر مغل بادشاہ کی شان میں۔اللہ اس کی دینی خدمت کو قبول فرمائے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ایک سیکریٹری اور پوری اسمبلی وجود بدھ 13 نومبر 2024
ایک سیکریٹری اور پوری اسمبلی

دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں ! وجود بدھ 13 نومبر 2024
دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں !

لاکھوں کشمیریوں کی شہادت وجود بدھ 13 نومبر 2024
لاکھوں کشمیریوں کی شہادت

قومی خزانے پر عدالتی مراعات کا بوجھ: حقائق اور سوالات وجود منگل 12 نومبر 2024
قومی خزانے پر عدالتی مراعات کا بوجھ: حقائق اور سوالات

کھیل ختم ،بھاگو ! وجود منگل 12 نومبر 2024
کھیل ختم ،بھاگو !

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر