... loading ...
وسام الحربی
معذور سہی مجبور نہیں کی مثال سعودی نوجوان جو ایک پیر سے معذور ہے، نے ہمت و جوانمردی کی مثال قائم کرکے مکہ سے مدینہ کا سفر پیدل طے کرکے سب ہی کو حیران کردیا۔ سعودی میڈیائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی معذور سیاح احمد یحییٰ عسیری نے سیکڑوں کلو میٹر پیدل سفر کرکے معذوروں کو چیلنج قبول کرنے کا پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنائیں۔ احمد یحییٰ عسیری نے بتایا کہ دو برس کا تھا کہ دایاں پیر مفلوج ہو گیا۔ ٹانگ کی نشونما کا سلسلہ رک گیا تھا۔ ٹانگ پانچ سینٹی میٹر چھوٹی رہ گئی تھی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ صحافیوں سے گفتگو میں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد یحییٰ عسیری کا کہنا تھا کہ چار سال قبل میرے دل میں چہل قدمی کا شوق ہوا۔ خصوصا کورونا وبا کے دور میں چلنا پھرنا شروع کیا۔ میرا مقصد اپنے معذور بھائیوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ معذوری کے باوجود وہ سیر کے لیے نکل سکتے ہیں اور اپنے بارے میں معاشرے کی سوچ تبدیل کر سکتے ہیں۔ احمد یحییٰ عسیری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دانستہ اپنے لیے الرحال الاعرج یعنی لنگڑے سیاح کا لقب اختیار کیا ہے۔
مجھے فخر ہے کہ میں لنگڑا اور معذور ہوں۔ معذور بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متحرک ہوں۔ احمد یحییٰ عسیری نے کہا کہ ’روزانہ 45 منٹ پیدل چلنے کا عزم کیا تھا۔ اس کی ابتدا 45 منٹ سے کی جو اب گھنٹوں اور میلوں کے سفر میں تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خمیس مشیط سے ابھا کا پیدل سفر دو بار طے کیا۔ خمیس مشیط سے سراۃ عبیدہ کا سفر چار روز میں مکمل کیا۔احمد یحییٰ عسیری کے مطابق خواہش ہے کہ اندرون و بیرون ملک کوہ پیمائی میں حصہ لوں۔ سعودی نیشنل ڈے پر الخرج سے دارالحکومت ریاض کی عتیقہ جامع مسجد تک پیدل گیا۔ مسجد التنعیم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا پیدل سفر کر چکا ہوں۔ 25 روز میں مکہ سے مدینہ پہنچا تھا۔ آخری سفر طائف سے ابھا کا کیا ہے۔ 600 کلو میٹر کا یہ سفر 26 دن میں مکمل کیا۔سعودی معذور سیاح کا کہنا ہے کہ ’پیدل سفر کی سرپرستی معذوروں کی نگہداشت کرنے والی انجمن لاجلھم اور شہزادی نوف بنت عبدالرحمن آل سعود اور شہزادہ فیصل بن عبدالرحمن آل سعود کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مزید طویل فاصلے پیدل چل کر طے کروں۔ اندرون و بیرون ملک کوہ پیمائی میں حصہ لوں۔ گھڑ سواری سمیت متعدد کھیلوں میں آگے بڑھوں اور معذوروں کے لیے زندگی اور چیلنج قبول کرنے کی مثال قائم کروں اور اپنے جیسے معذوروں کی ہمت افزائی کروں۔ احمد یحییٰ عسیری نے بتایا کہ وہ اب مزید مہمات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کوہ پیمائی شامل ہے اور اس کام کیلئے وہ ٹریننگ سیشن جوائن کررہے ہیں۔
٭٭٭
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...
پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جا...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ...
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیا...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنیکی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آرہی ہے ، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو ا...
سمیع اللہ ملک میں اس خوفناک لمحات سے بھی واقف ہوں جب ایٹمی بریف کیس کابٹن دبانے کی مکمل طاقت رکھنے والے امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں ایک مشہورزمانہ امریکی ماہرنفسیات بھرپوردلائل کے ساتھ عالمی میڈیاپرببانگ دہل ٹرمپ کی دماغی صحت پر اپنے شک وشبہ کا اظہارکرتے ہوئے اپنے خدشات کااظہار ک...
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں می...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ...
پاکستان تحریک انصاف نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے ۔بانی چئیرمین نے واضح ہد...