... loading ...
چہرے کے سرطان سے ناک گنوا دینے والی خاتون کے چہرے پر ان ہی کے بدن پر افزائش کردہ ایک ناک اُگاکر پیوند لگایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک غیرمعمولی تجربہ بھی ہے۔واضح رہے کہ یہ تھری ڈی پرنٹڈ ناک ہے جس کا سانچہ تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔ اسے مریضہ کے نچلے بازو (فورآرم) پر چپکایا گیا ہے۔ پھراس پرخون کی باریک نالیاں اور نسیجوں کو تجربہ گاہ میں بناکر لگایا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے نچلے بازو سے چپکایا گیا ہے جہاں خون کا بھرپور بہاؤ موجود ہوتا ہے۔
ماہرین نے مسلسل دو ماہ تک ناک کو بازو سے جوڑکر اگایا اور جب وہ ایک خاص حد تک تشکیل پاگیا تو اسے چہرے پر منتقل کیا گیا۔ اس کے لیے احتیاط سے ناک کو بازو سے الگ کیا گیا اور چھ گھنٹے کے آپریشن سے خاتون کے شکستہ ناک پر چپکایا گیا جو ایک پیچیدہ عمل تھا۔ اس میں سب سے مشکل کام چہرے کی رگوں کو ناک سے جوڑنا تھا جو ناک کے اندر پہلے ہی تشکیل پاچکی تھیں۔
فرانس میں نومبر2022 کو یہ آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناک کے آپریشن کے بعد خاتون کو دس روز تک ہسپتال میں رکھا گیا اور تین ہفتے تک اینٹی بایوٹکس دی گئی تھیں۔ اب ٹولوس یونیورسٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ خاتون بالکل تندرست ہیں اور ان کا ناک بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔خود خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح بیدار ہوکر جب انہوں نے خود کو دیکھا تو بہت خوشی محسوس ہوئی۔ وہ اپنے متاثرہ چہرے کی وجہ سے دس برس سے باہر نہیں جاسکی تھیں اور ناک کی منتقلی کے بعد اب وہ اپنے شوہرکے ساتھ باہر گئی اور ریستوران میں کھانا بھی کھایا۔واضح رہے کہ اس عمل کے نگراں ڈاکٹر ڈیوپرٹ بوریس اور بنجامن ویرل ہیں جنہوں نے کئی برس تک اس عمل پر تحقیق کی ہے۔ انہوں نے سیرہم نامی تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر ناک کی افزائش کی ہے۔ اس ناک کا سانچہ ہائیڈروکسی ایپاٹائٹ نامی معدن سے بنایا گیا ہے۔ تاہم جلد اور کرکری ہڈی (کارٹیلج) مریضہ سے لیے گئے تھے۔
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...