... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شر کے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل امان اللہ کنرانی اور بینچ کے ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ شکایت کندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بینچ پر اعتراض کردیا۔ امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کیس زیر التواء ہے۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی کا امان اللہ کنرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کردارکشی کررہے ہیں، کون سا مقدمہ زیر التواء ہے، کیا آپ کو شکایت کندہ نے یہ ہدایات دے کر بھیجا ہے۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا امان اللہ کنرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل قتل کیس میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کی جانب سے بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اوران کے وکلاء کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس پر جسٹس یحییٰ آفرید ی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے، صرف کوئٹہ میں قتل ہونے وکیل کے کیس کے حوالہ سے ہی دلائل دیے جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی کااس پر کیا موقف ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنا نہیں تھا بلکہ صرف شامل تفتیش کرنا تھا۔ دوران سماعت جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے شکایت کندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ایف آئی آر پڑھی ہے۔ اس پر امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ میں چاہ رہا تھا کہ میرٹ پر دلائل ہوں لیکن آپ شاید میرے ساتھ پرسنل ہو رہے ہیں۔ امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس کو الیکشن کے لیے خط لکھا تھا کہ ازخودنوٹس لیا جائے۔امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ جسٹس حسن اظہر رضوی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں جونیئر ہونے اورسنیارٹی کا کیس چل رہا ہے اس لیے وہ اہل نہیں ہیں، امان اللہ کنرانی نے دو عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ججز پر اعتراض کردیا جائے توانہیں کیس نہیں سننا چاہیئے۔ اس پر ججز اور امان اللہ کنرانی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے امان اللہ کنرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے جو مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ پر کوئی ایف آئی آر ہے یا میرے خلاف کوئی کیس چل رہا ہے توجب تک آپ اس حوالہ سے شواہد پیش نہیں کریں گے ہم اس کیس کو آگے نہیں چلائیں گے، نہ کیس آگے چلے گا بلکہ آپ کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کریں گے۔ امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے الزامات کو واپس لیتے ہوئے عدالت سے معافی مانگتے ہیں۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے امان اللہ کنرانی کی زبانی معافی کو مسترد کردیا اور کہا کہ جب تک الزامات کو واپس نہیں لیا جاتااورتحریری معافی نہیں مانگی جاتی انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے امان اللہ کنرانی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ تحریری معافی مانگیں گے توعدالت اپنا مناسب حکم جاری کردے گی۔ تاہم امان اللہ کنرانی نے تحریری معافی مانگنے سے انکارکر دیا اور کہا کہ وہ عدالت سے کسی بھی صورت تحریری معافی نہیں مانگیں گے۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھوایا کہ امان اللہ کنرانی کا طرز عمل سینئر وکلاء کی طرح کا نہیں ہے جس طرح عدالت کے احترام کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل قتل کیس میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ بینچ کی جانب سے تحریری حکم جاری کیا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ وکیل امان اللہ کنرانی کو معاف کیا جائے گا یا نہیں۔
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...
ہیڈ مرالا پر اونچے درجے کا سیلاب، 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل، علاقے خالی کر نے کیلئے اعلانات پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، ست...
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ،5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب یہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، سکھر ڈویژن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے،این ڈی ایم اے 8 سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو کچے کے علاقے زیر آب آجائیں گے، اعلانات کے باوجود لوگ گھروں کو ...
سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شرو...
مہمانوں کا استقبال کیا ، پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش عوام امن کیلئے پر عزم ، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا،صدرشی جن پنگ کا تقریب سے خطاب جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تا...
وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،ایم 6موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 پر بات چیت حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کی جارہی ہے، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے، مراد علی شاہ وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنان...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...