... loading ...
رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ کمسن رضوانہ تشدد کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والی سول جج کی اہلیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شائستہ کنڈی نے پولیس کی جانب سے سومیہ عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل جج شائستہ کنڈی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سومیہ عاصم کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ تفتیشی افسر نے جج کو بتایا کہ سومیہ عاصم سے تفتیش کرنی ہے۔مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ عورت کا جسمانی ریمانڈ کس قانون کے تحت دیا جاتا ہے؟ قتل، ڈکیتی اور خطرناک جرم کے باعث عورت کا جسمانی ریمانڈ ملتاہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ بس اڈے سے ویڈیوز بھی لینی ہیں، گھناؤنے جرائم پر عورت کا جسمانی ریمانڈ لیاجاسکتاہے۔ مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ کیا بچی رضوانہ کی حالت اب ٹھیک ہے؟کیسی ہیں وہ؟ جس پر ملزمہ کی بہن نے کہا کہ بہت بہتر حالت ہے، آئی سی یو سے نکال لیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر وقاص نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ تو سومیہ عاصم کی بہتری کیلئے ہے، کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو سومیہ عاصم پولیس کو دے دیں، بس اڈے کی ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی ہے جو ریکارڈ کا حصہ بنانا ہے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ اگر ویڈیوز ہی لینی ہے تو سیف سٹی کیمرہ سے لے لیں، جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ رسیدیں وصول کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ تو نہیں لے سکتے، میڈیا پر خبر چلنا شروع ہوگئی تو جسمانی ریمانڈ تو نہیں دیا جاسکتا، سومیہ عاصم میرے سامنے آئیں۔ جج کے حکم پر ملزمہ سومیہ عاصم روسٹرم پر آگئی اور کہا کہ میں ہر طرح کی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیارہوں، مجھے رات کو شامل تفتیش کیا گیا، مجھے رات ساڑھے گیارہ بجے تک دماغی ٹارچر کیا گیا، میں تین بچوں کی ماں ہوں، مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ قتل یا ڈکیتی میں جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں، آپ دلائل دیں کس بنیاد پر جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔ سومیہ عاصم نے کہا کہ مجھے گھر لے کر گئے ہیں، کیمرے لگے ہیں، فوٹیجز نکلوا لیں، مجھے وومن اسٹیشن رات 12 بجے لے کر گئے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ تفتیش کب شروع کرنی ہے؟ آپ کی بات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کل ہی تمام تفتیش مکمل ہوچکی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ مواد حاصل کرلیا ہے، ہم نے مزید تفتیش کرنی ہے۔ جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ آپ لوگوں کی طرف سے جو پیسے دیے گئے کیا وہ گھر میں ملازمہ تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ہمارے اوپر الزام ہے کہ کمسن بچی ہماری ملازمہ ہے۔ سومیہ عاصم نے کہا کہ میں ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہوں، میرے ساتھ ایسا ظلم نہ کیا جائے، میری بھی اولاد ہے، میڈیا پر باتیں بڑھا چڑھا کر بتائی جارہی ہیں۔ جج شائستہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے گھر تو بچی کام کرتی تھی ناں؟ سومیہ عاصم نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی، جب وہ مٹی کھاتی تھی تو اسے بھیج دینا چاہیے تھا، میں نے تمام دستاویزات مہیا کیے ہیں، کچھ نہیں چھپاؤں گی۔ سومیہ عاصم نے روتے ہوئے کہا کہ میرا جتنا میڈیا ٹرائل ہوا ہے، مجھے خود کشی کرلینی چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جج نے ریمارکس دیے تھے کہ ملزمہ سومیہ عاصم ہر حال میں شامل تفتیش ہونے کی پابند ہیں، تاحال کوئی دلیل ملزمہ کی ضمانت میں توسیع کیلئے کافی نہیں ہے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں۔ دوران سماعت جج نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں، پریشر نہ لیں، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افرا...
ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 5افراد کی لاشیں اور 12زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا، جس میں ...
کیا بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ افراد کی جان کی دشمن بن گئی؟ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ خبردار...
افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دے دی گئی ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی افغانی 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔ انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بن...
امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، فیصلے کے بعد اب اسرائیلی شہری بھی امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یام...
برطانیہ میں کام کی جگہوں پر غیر حاضری پورے برطانیہ میں ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیولپمنٹ (سی آئی پی ڈی) صحت کی ادائیگی کے منصوبے فراہم کرنے والے ادارے سمپلی ہیلتھ کے ساتھ مل کر کمپنیوں سے ایک...
امریکا نے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کے ڈرون پروگرام کے لیے حساس پرزوں کی خریداری میں مدد کر رہا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے تہران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے ڈرون مہیا کر رہا ہے۔ محکمہ خزا...
سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا۔ یہ بے مثال کامیابی کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں تکمیل کو پہنچی۔ ساٹھ سالہ سعودی مریض نان الکوحل فیٹی لیور اور ہیپا ٹوسیلولر میں مبتلا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبوٹک لیور ٹرانسپلا...
سینیٹ عملے کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ اس سال کے شروع میں مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم کو تباہ کرنے والے چینی ہیکرز امریکی محکم خارجہ کے ای میل اکاؤنٹس سے دسیوں ہزار ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی بریفنگ میں شریک عمل...
سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ ریجن میں دو شہریوں کو چرس کی فروخت کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی...
بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کی شادی کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے سے قبل ہی ریاست پنجاب میں ایک اور ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنجاب میں 18 ستمبر کے روز 27 سالہ ڈمپل نے اپنی 21 سالہ گرل فرینڈ منیشا سے دونوں گھرانوں کی موج...
جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا...