... loading ...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ ڈیجیٹل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لحاظ سے پاکستان 2023 میں 16ویں نمبر پر آگیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس سے قبل 2018 میں پاکستان 27ویں نمبر پر تھا، رواں سال پاکستان میں تیار کردہ ڈیجیٹل ایپس کو دنیا بھر میں 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے مطابق 2022 میں 24 پاکستانی ڈیولپرز کی 65 گیمنگ ایپس، پلے اسٹور اور ایپ اسٹور کی ٹاپ 10 کی فہرست تک پہنچ گئیں۔کمپنی کے مطابق 2022 میں پاکستان میں تیار کردہ ایپس کو دنیا بھر میں حیران کن طور پر 4 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، یعنی 2018 سے 2020 تک پاکستان کی ایپس ڈاؤن لوڈ کی تعداد میں ہر سال 30 فیصد اضافہ ہوا۔گوگل کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے شہر لاہور میں پہلی اور سب سے بڑی آف لائن ایپ اور گیمز سے متعلق ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 500 سے زائد ڈویلپرز اور انڈسٹری لیڈرز نے شرکت کی تاکہ پاکستانی ایپس اور گیمز کو عالمی سطح پر بڑھانے کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی اسٹوڈیوز اور ڈیولپرز کی مدد کے لیے ڈیجیٹل مواقع پیدا کرنے کے لیے گوگل تھنک ایپس کے ذریعے پاکستان میں ایپس انڈسٹری کے لیے اپنی حمایت کو بڑھا رہا ہے۔گزشتہ سال نامور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں ‘تھنک گیمز’ اور ‘گیمنگ گروتھ لیبْ کے نام سے تقریبات منعقد کی تھیں، ان ایونٹس نے گیمنگ انڈسٹری پر توجہ مرکوز کی تھی۔رواں سال انہوں نے ‘تھنک ایپس کے نام سے ایک ایسا ہی ایونٹ منعقد کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل ایپ کی ترقی کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا تھا۔ان ایونٹس کے ذریعے گوگل نے ایک ہزار 600 سے زیادہ ڈویلپرز کے ساتھ کام کیا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے کے 50 گیمنگ اسٹوڈیوز کی تربیت کی۔بیان میں کہا گیا کہ ٹیکنالوجی کمپنی نے 5 ہزار سے زائد کلاؤڈ ڈیولپرز اور 3 ہزار سے زائد اینڈرائیڈ ڈیولپرز کی مدد کی ہے۔پاکستان میں گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ عالمی ایپ اکانومی کے مستقبل کے لیے پاکستان میں صلاحیت موجود ہے۔
معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...
آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...
منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع ...
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...