... loading ...
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرادیا، اب تمام اینڈرائیڈ ویئر او ایس 3 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا کہ اب میسیجنگ ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی اور اب اسے عام کردیا گیا۔اینڈرائیڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکیں گے۔واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا اور صارفین کو واچ اور موبائل پر 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔فیچر کے تحت اسمارٹ واچز میں انٹرنیٹ ڈیٹا ہونے کی صورت میں صارفین کو اپنے واٹس ایپ موبائل کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم واچ کے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں موبائل فون کے قریب رہنا پڑے گا۔اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین فون کال کرنے سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔اسمارٹ واچز صارفین واٹس ایپ پر وائس میسیج بھی بھیج سکیں گے اور ویڈیوز کو بھی دیکھ سکیں گے۔البتہ فوری طور پر اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اسمارٹ واچز بنانے والی کمپنیاں میسیجنگ ایپلی کیشن کو اپنا حصہ بنائیں گی اور بائی ڈیفالٹ ایپ کو واچز میں دیا جائے گا۔دنیا بھر کے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اب تمام صارفین کا مطالبہ پورا کردیا گیا۔ واٹس ایپ کے متحرک صارفین کی مجموعی تعداد سوا دو ارب تک ہے، تاہم اسمارٹ واچز پر اتنے صارفین نہیں ہوں گے، کیوں کہ اسمارٹ واچز محدود افراد استعمال کرتے ہیں۔گوگل، سام سنگ، ایپل، ہواوے اور شیاؤمی سمیت تقریبا تمام موبائلز بنانے والی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ واچز تیار کرتی ہیں۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...