... loading ...
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل اوپن اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فرضی تصاویر پر واٹر مارکس جیسی خصوصیات کے ساتھ اپنی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کا عہد کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں نے ایسا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں اوپن اے آئی کے علاوہ ایمیزون، ایتھروپک، گوگل، انفلیکشن، میٹا اور مائیکروسافٹ شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنیوں نے 3 اصولوں، بچاؤ، تحفظ اور اعتماد، پر مبنی وعدوں پرفوری عمل درآمد کا انتخاب کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے بنیادی ہونا ضروری ہیں اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصاویر یا آڈیو کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آنے تک غلط معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے کہا کہ ٹیکنالوجیز اس حوالے سے مدد کریں گی کہ صارفین یہ باآسانی پہچان سکیں کہ مواد اے آئی سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تکنیکی کام کرنا باقی ہے لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ آڈیو اور ویڈیو مواد پر لاگو ہوتا ہے اور یہ ایک وسیع تر نظام کا حصہ ہوگا۔اہلکار نے مزید کہا کہ مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے لیے یہ بتانا آسان ہو کہ اے آئی آن لائن مواد کب تخلیق کرتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں جب بائیو سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی، سماجی اثرات کی بات آتی ہے تو ممکنہ خطرات کے لیے اے آئی سسٹم کی آزادانہ جانچ شامل ہے۔جائزہ اور درجہ بندی کی تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو جیمز اسٹیئر کے مطابق کامن سینس میڈیا نے اے آئی ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اہم پالیسیاں بنانے کے عزم کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی تعریف کی ہے۔ تاریخ اس بات کی نشاندہی کرے گی کہ بہت سی ٹیک کمپنیاں دراصل ذمہ داری سے کام کرنے اور مضبوط ضوابط کی حمایت کرنے کے عہد پر کام نہیں کرتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مطابق جو بائیڈن ایگزیکٹو آرڈر پر بھی کام کر رہے ہیں جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اے آئی محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔اے آئی سے تیار کردہ مواد کے لیے واٹر مارک ان موضوعات میں شامل تھے جن پر یورپی یونین کے کمشنر تھیری بریٹن نے گزشتہ ماہ سان فرانسسکو کے دورے کے دوران اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ تھیری بریٹن نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ‘ہم بالخصوص واٹر مارک کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سیم آلٹمین کہتے ہیں کہ وہ یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ اوپن اے آئی واٹر مارک کے ساتھ جلد ہی کیا کرے گا۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اے آئی کی ترقی اور اس کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فریم ورک قائم کرنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔
پہلی منزل کی تلاش مکمل، دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں،غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا' گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخ...
اپوزیشن لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ، حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا، ہمیں اپنی چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہوگا بھارت نے پارلیمان کو مضبوط کیا وہ کہاں سے کہاں چلے گئے، ہم نے جمہوریت کو کمزور کیا تو کہاں پہنچ گئے، وینزو...
گل پلازہ واقعے کے بعد ریسکیو کا کام اور امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آگ کس وجہ سے لگی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریسکیو گل پلازہ کو آگ ...
واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے، اپوزیشن لیڈر یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا، سیمینار سے خطاب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگی، کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ ...
عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، لاپتا افراد میں خواتین اور بچے شامل، 30 افراد زخمی،18 کی حالت تشویش ناک، گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اور گودام آگ کی لپیٹ میں ہیں،چیف فائر آفیسر ایک ہزار سے زائد دکانیں شدید متاثر ، آگ پر 90 فیصد تک قابو پالیا،فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیوں نے ح...
حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، صوبائی وزیر اس حادثے سے ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی،سعید غنی کی گفتگو سندھ حکومت نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ...
سندھ حکومت نے فوری طور پر آگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ آگ بھجانے کے بعد ہی لگایا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروا...
نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعد...
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...