... loading ...
ترکیہ نے روس کے رکھوائے گئے بڑے اور اہم یوکرائنی جنگی قیدی رہا کردیے ، روس نے اسے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط کی خلاف ورزی قرار دیے ہوئے ترکہ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ترکیہ کے دورے سے واپس آتے ہوئے اپنے ساتھ ماریوپول میں یوکرین کے گیریژن کے پانچ سابق کمانڈروں کو گھر لے آئے ہیں، ان کناڈروں کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ترکیہ میں ہی رہنا تھا۔ جبکہ روس نے فوری طور پر ان افراد کی رہائی کی مذمت کی ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ نے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور ماسکو کو مطلع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یوکرین میں ہیرو سمجھے جانے والے مذکورہ کمانڈروں نے گزشتہ سال ماریوپول بندرگاہ کے دفاع کی قیادت کی تھی، جو روسی حملے میں ہتھیایا گیا سب سے بڑا شہر تھا۔ حملے کے نتیجے میں ماریوپول میں ہزاروں شہری مارے گئے، روسی افواج نے تین ماہ کے محاصرے کے دوران شہر کو برباد کر دیا۔ یوکرین کے ان محافظوں نے ازوسٹال سٹیل پلانٹ کے نیچے سرنگوں اور بنکروں میں قیام کیا، یہاں تک کہ کیف نے انہیں گزشتہ سال مئی میں ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔ ماسکو نے ان میں سے کچھ کو ستمبر میں انقرہ کی ثالثی میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا کیا، ان شرائط کے تحت کہ کمانڈرز جنگ کے خاتمے تک ترکی میں ہی رہیں گے۔ استنبول میں ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات کرنے والے زیلنسکی نے کہا کہ ہم ترکیہ سے وطن واپس آ رہے ہیں اور اپنے ہیروز کو گھر لا رہے ہیں۔ انہوں نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر جاری پیغام میں کہا، یوکرین کے فوجی ڈینس پروکوپینکو، سویاتوسلاو پالمار، سرہی وولینسکی، اولیہ خومینکو، ڈینس شلیہ آخر کار اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہوں گے۔ پیسکوف نے روس کی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کو بتایا، ہمیں اس بارے میں کسی نے اطلاع نہیں دی۔ معاہدوں کے مطابق ان کمانڈرز کو تنازع کے خاتمے تک ترکی کی سرزمین پر رہنا تھا۔ پیسکوف نے کہا کہ یہ رہائی ترکیہ کے نیٹو اتحادیوں کی طرف سے فوجی اتحاد کے اگلے ہفتے ہونے والے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں شدید دباؤ کا نتیجہ ہے جس میں یوکرین کو اپنی مستقبل کی رکنیت کے بارے میں مثبت اشارے ملنے کی امید ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...