... loading ...
دنیا بھر کے مسلمان اسٹاک ہوم کی سب سے بڑی مسجد کے باہر ایک عراقی شہری کی طرف سے قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت میں سعودی عرب کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ سوئیڈن کے دارالحکومت میں مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں 37 سالہ سلوان مومیکا نے پہلے قرآن پر پتھر مارے اور بعد میں اسے نذر آتش کر دیا۔ سلوان مومیکا کئی برس قبل عراق سے فرار ہو کر سویڈن آ گیا تھا۔ پولیس نے اسے آزادی اظہار رائے کے ضابطوں کے تحت احتجاج کی اجازت دی تھی۔ تاہم بعد میں پولیس نے کہا کہ اس نے قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے سے پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ سوئیڈن میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ رواں برس جنوری میں بھی ایک دائیں بازو کے انتہا پسند نے اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے قریب قرآن کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس واقعے پر بھی پوری مسلم دنیا نے احتجاج کیا تھا۔سوئیڈن کے وزیراعظم اْلف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ مومیکا کا احتجاج قانونی لیکن ٹھیک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسے احتجاج کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار پولیس کا تھا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عید الاضحٰی کی چھٹیاں منا رہے تھے۔ عراقی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ‘انتہا پسند اور ذہنی بیمار افراد کی جانب سے قرآن پاک کے نسخوں کو بار بار جلانے کے واقعات’ کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں نفرت انگیز اور جارحیت کے جذبے کو ظاہر کرتی ہیں جو آزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہے۔ وہ نہ صرف نسل پرست ہیں بلکہ تشدد اور نفرت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے خلاف جمعرات کو سوئیڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ اردن نے جمعرات کو عمان میں سوئیڈن کے سفیر کو طلب کیا اور کہا کہ وہ اس عمل کو’اشتعال انگیزی اور نسل پرستی’ سمجھتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنا ایک ‘خطرناک نفرت اور اسلامو فوبیا کا مظہر’ ہے جو تشدد کو ہوا دیتا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ‘قرآن کو نذر آتش کرنے کو آزادی اظہار کی ایک شکل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے اور اقدامات کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کویت کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ قرآن کو نذر آتش کرنے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی۔ لوگوں کو رواداری اور بقائے باہمی کے اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سنگین اشتعال انگیز اقدام نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ناراض کیا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ‘کویت کی ریاست بین الاقوامی برادری اور تمام متعلقہ ممالک کو نفرت اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کرنے اور مسلمانوں کے لیے مقدس (کتاب) کو نشانہ بنانے والی معاندانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری کے بارے میں یاد دلاتی ہے۔ ایران نے بھی اس عمل کواشتعال انگیز، ناجائز اور ناقابل قبول’ قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ‘اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام ایسی تذلیل کو برداشت نہیں کرتے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مراکش نے بھی قرآن کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی اور بدھ کو اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ مراکشی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ نیا جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ فعل مکہ مکرمہ میں حج اور عید الاضحٰی کے مبارک تہوار کے اس مقدس وقت میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں نفرت کو ہوا دیتی ہیں، مذہبی جذبات کو بھڑکاتی ہیں اور صرف انتہا پسندی کے ایجنڈوں کو پورا کرتی ہیں۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک ٹوئٹ میں اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘آزادی اظہار کے نام پر اسلام مخالف مظاہروں کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی...
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...