... loading ...
شادی بیاہ خاندانوں کے لیے اکٹھے ہونے اور خوشیاں منانے کا ایک حقیقی موقع ہوتا ہے۔آج کے دور میں موبائل فون کی وبا نے خوشی کے ان مواقع کا حقیقی رنگ بھی دھندلا دیا ہے۔ ہرشخص کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور وہ فوٹو گرافر بنا ہوا ہے۔ اس لیے لوگ شادی بیاہ میں اپنی بچیوں کو بھیجنے سے بھی کتراتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائر میں شادی بیاہ کی تقریبات کو موبائل فون کے کیمروں اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے شادی کے مہمانوں کو جشن کا انداز بدلنے پر مجبور کردیا ہے۔الجزائر کے باشندے شادی کی تقریبات ٹیکنالوجی اور موبائل فون کے استعمال کی رفتار کے خلاف مزاحمت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شادی کی دعوت میں مہمانوں پر کچھ شرائط عائد کرنے اور ان کی حاضری کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا رواج زور پکڑنے لگا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شادی میں شریک لوگوں کی نجی زندگی اور راز داری کے حقوق کا تحفظ کیا کرنا ہے۔
اپنی چھوٹی لائبریری کے شیلف پر رتیبہ مریم کی شادی کا دعوت نامہ پھینکتی ہے اور وہ اپنے شوہر کو اپنی بہترین دوست کے ساتھ خوشی منانے کے لیے راضی کرنے کے طریقے کے بارے میں سوچ کر پریشان کھڑی رہتی ہے۔ اس کا شوہر شادی کی تقریبات میں جگہ جگہ فوٹو گرافی کے حالات سے تنگ ہے۔رتیبہ کی ماں غصے میں ہے اور ٹیکنالوجی کے اس زمانے کے بارے میں سخت شاکی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی نے شادیوں میں اس کی خوشیوں کو چھین لیا ہے۔ وہ کہتی ہیں ہماری عادات میں کتنی خوفناک تبدیلی آگئی ہے، ہر کوئی فوٹوگرافر بن گیا ہے۔ ٹیکنالوجی نے اپنا کام کر دکھایا۔ آج کا انسان اسمارٹ فونز کی نسل ہے۔خاتون خانہ جمیلہ نے اپنی 17 سالہ بیٹی کو کسی بھی پارٹی میں جانے سے اس لیے روکا کیونکہ اسے ڈر ہے کہ شادی میں لوگ اس کی تصویریں کھنچ سکتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ پارٹیوں میں فوٹو گرافی کے رجحان کے پھیلنے کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ بیٹی کسی بھی پارٹی میں نہیں جائے گی۔شادی بیاہ کے مواقع پر موبائل فون کے کیمروں کا استعمال نا مناسب سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں پر اب لوگ شادی بیاہ سے قبل مہمانوں کو مدعو کرتے وقت انہیں یہ بھی بتاتے ہیں کہ بھیا شادی میں ضرور آئیے گا مگر اس موقع پر فوٹو گرافی اور تصاویربنانے سے گریز کرنا۔اس لیے وہ احتیاط برتیں۔ 45 سالہ محمد نے اپنی شادی کے دوران رشتہ داروں کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا جس میں پارٹی کے دوران فون استعمال نہ کرنے کی وارننگ بھی شامل تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معاشرے کو پیچھے ہٹا دیا۔ موبائل فون کی وجہ سے ہماری کچھ اچھی عادات تبدیل ہوگئی ہیں۔ اب ہم شادی کی تقریبات میں فون کے استعمال پر پابندی لگا رہے ہیں۔شادی بیاہ کی پارٹیوں میں فوٹو گرافی کے بڑھتے رجحان میں اضافے کے ساتھ شادی کی فوٹو گرافی پر مذہبی بحث بڑھ رہی ہے، کیونکہ علما اس عمل کو قابل مذمت فعل قرار دیتے ہیں۔ بہت سی مساجد کے ائمہ نے اپنے خطبات میں شادیوں کے دوران خواتین کی تصویر کشی کے خلاف تنبیہ کرنا شروع کی ہے۔ان کے خیال میں شادی میں تصاویر بنانا اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔دوسری طرف قانونی طورپربھی شادی بیاہ کی تقریبات میں فوٹو گرافری کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں شہریوں کی نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔ البتہ اجازت کے ساتھ آپ فوٹو بنا سکتے ہیں۔الجزائر میں تعزیرات کے ضابطہ کے آرٹیکل 303 مجریہ 20 دسمبر 2006 کی دفعہ 06-23 میں طے کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی شخص کی تصویر، ویڈیو یا اس کی گفتگو ریکارڈ کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس جرم کی سزا چھ ماہ قید سے تین سال قید اور 50 ہزار دینار سے 3 لاکھ دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔غیر مجاز فوٹوگرافی پر پابندی کے باوجود الجزائر کی عدالتوں میں ایسے کیسز آ رہے ہیں جن میں شہری اپنی رازداری کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہیں۔
٭٭٭
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...