وجود

... loading ...

وجود
وجود

عظیم لوگوں کا خلائ

هفته 27 مئی 2023 عظیم لوگوں کا خلائ

ریاض احمدچودھری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے محترم و مکرم نہایت عزیز دوست چودھری حفیظ اللہ مرحوم کی رحلت کو ایک سال گزر گیالیکن ان کی خدمت، جرات، دیانت بے مثال تھی۔ایسے جرات مند، قومی جذبے سے سرشار ، مستعدسرکار ی افسر بلا شبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ مرحوم بڑے خوبصورت، خوب سیرت ، دیانتدار، فعال اور بہادر آفیسر تھے جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی نفع نقصان نہیں سوچا تھا۔ مرحوم 1977 کے عام انتخابات میں ملتان میں ریٹرننگ آفیسر تھے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نواب صادق حسین قریشی مرحوم نے ان کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر ان کے دفتر کے ارد گرد مسلح پولیس کھڑی کر دی تھی تاکہ ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار اپنے کاغذات داخل نہ کر سکے۔ اسی حلقے سے عطاء اللہ ملک اورڈاکٹر احسان باری بھی امیدوار تھے۔ لیکن وہ پولیس کے کڑے پہرے کی وجہ سے کاغذات داخل نہ کر سکے۔
چودھری حفیظ اللہ مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کے بہت دیرینہ اور دوستانہ تعلقات تھے۔ 1977 کے انتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے لاڑکانہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے لئے وہاں سے پاکستان قومی اتحاد کے امیدوار اور جماعت اسلامی سندھ کے امیر جناب جان محمد عباسی کو اغوا کروا لیا اور وہ حلقہ این اے 163 لاڑکانہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ ان کی دیکھا دیکھی ان کے دیگر وزرائے اعلیٰ وغیرہ نے بھی بلامقابلہ منتخب ہونے کی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ دھونے شروع کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم نے بھی بلا مقابلہ منتخب ہونے کیلئے یہی طریقہ اپنایا اور کامیاب ہوگئے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس سجاد احمد جان میرے بہت اچھے دوست تھے۔ میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا کہ قریشی صاحب کس طرح بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ درخواست دیں میں تحقیقات کروں گا۔ چنانچہ جسٹس سجاد احمد جان نے اس بارے چودھری حفیظ اللہ مرحوم سے پوچھا اور انہوں نے درست بات بتا دی۔ چنانچہ میرے کہنے پر میاں احسان باری نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سجاد احمد جان کو درخواست دی۔ 1977 کے عام انتخابات دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے متنازع بن گئے تو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سجاد احمد جان نے یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ ‘الیکشن کمیشن کے تمام تر انتظامات کے باوجود ملک بھر میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کا ارتکاب کر کے ملک و ملت کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا، یہ ایسے ہی تھا کہ جیسے کوئی سجی سجائی دکان کو لوٹ کر لے جائے۔بہر حال لاہور ایئرپورٹ پر نواب صادق حسین قریشی اور چودھری حفیظ اللہ مرحوم کی میری موجودگی میں ملاقات ہوئی اور قریشی صاحب نے چودھری صاحب کو گواہی نہ دینے پر راضی کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلے ۔ مگر سچے اور دیانتدار چودھری حفیظ اللہ مرحوم اپنی بات پر ڈٹے رہے۔ ان کی گواہی پر نواب صادق حسین قریشی کی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔
چودھری حفیظ اللہ انتہائی دیانتدار، اصولوں پر کاربند رہنے والے اور صوم وصلٰوة کے پابند تھے۔ ہر وقت ذکر اذکار کرتے رہتے۔ اسلام کے سچے شیدائی اور مظلوم کے ہمدرد اور دوست نواز انسان تھے۔ اسی وجہ سے ان کا حلقہ احباب کافی وسیع تھا۔مرحوم علم و عمل کا حسین امتزاج تھے۔ سادہ اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ تمام زندگی سادگی سے گزاری ۔ سیدھی سادھی زبان استعمال کرتے تھے۔ پوری زندگی وہ بہت سادہ رہے۔ملازمت کے دوران ان کودنیا داری کے بے بہا مواقع ملے مگر انہوں نے اس طرف دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔وہ پاکیزہ درویش صفت آفیسرتھے جنہوں نے ہمیشہ اپنا دامن صاف رکھ کر ملازمت کی۔ چودھری حفیظ اللہ مرحوم صداقت، دیانت ، جرات اور شجاعت کا استعارہ تھے۔
چودھری صاحب نے لاء بھی کیا ہوا تھا مگروکالت کو کبھی ذریعہ معاش نہیں بنایا۔ کبھی کبھی دوست احباب کے ساتھ گپ شپ لگانے ہائیکورٹ بار میں چلے جاتے ۔ جدی پشتی زمیندار تھے۔ ان کی سندھ میں بھی زمین ہے جہاں ان کے صاحب زادے کھتی باڑی اور دیگر امور سنبھالتے ہیں۔ پنجاب میں بھی ان کی زمین ہے۔ کچھ عرصہ ملتان میں افسر مال بھی رہے۔ پھر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بنے اور بہترین انداز میں اس ذمہ داری کو نبھایا۔ میری اکثر ان سے ملاقات رہتی۔ ملتان میں تو ملاقاتیں تواتر کے ساتھ ہوتیں۔ بہاولپور میں کبھی اگر میرا جانا ہوتا تو ملاقات ضرور ہوتی۔ وطن عزیز کیلئے ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔دعاہے کہ اللہ تعالی چودھری حفیظ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔  انہوں نے نا مساعد حالات میں کام کیا۔ وہ بلا شبہ ایک عظیم شخص تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کر ے


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر