... loading ...
باسط علی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭ مسلم لیگ (ن) انتخابات کو اس وقت تک مؤخر کرنا چاہتی ہے جب تک معاشی صورتحال قابو میں نہ آجائے اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے کھوئی ہوئی سیاسی حمایت پارٹی کو دوبارہ حاصل نہ ہوجائے
٭ نون لیگی کچھ پارٹی رہنما نوازشریف کی واپسی اور عمران خان کی نااہلی سے قبل کسی بھی نئے انتخابات کے لیے تیار نہیں، ایسے میں یہ سوال اہم ہے کہ اس سیاسی پوزیشن کی اسٹیبلشمنٹ کتنی دیر تک حمایت کر سکے گی؟
٭مریم نواز اور نوازشریف کے حامی اندرونی حلقے میں بھی کچھ سمجھدار یہ یقین کرنے لگے ہیں کہ مریم نواز پارٹی کے لیے اثاثہ سے زیادہ بوجھ ہے اوروہ پارٹی پر اپنی گرفت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی
٭٭٭
موجودہ حکومت کے تمام اہم لوگ ملک سے باہر کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی دورے پر رہنے کا یوں بھی کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ مگر شریف خاندان کو لندن سے کچھ زیادہ ہی انسیت ہے۔چنانچہ لندن جانے کے لیے کسی بھی غیر اہم موقع تک کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کی زبوں حال معیشت میں سادگی کے دعووں کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی سے کئی روز قبل ہی لندن پہنچ گئے ہیں۔ استعمار کی علامت اس منصب کے خلاف حریت پسندوں کی نفرت ظاہر وباہر ہے۔ مگر دوسری طرف دنیا بھر میں مٹھی بھر اشرافیہ ایسے مواقع کا للچائی نگاہوں سے انتظار کرتے ہیں۔ اِسے ایک تاریخی موقع باور کرایا جاتا ہے۔ اور ایسے دوروں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم برطانوی بادشاہت کے ان ہی غلیظ ترین ادوار میں کیا گیا۔ مسلم سلطنتوں کو توڑنے اور اسرائیل کے قیام سے لے کر بالکانائزیشن کا پورا کھیل برطانوی بادشاہت کی اشیرباد سے ہوتا رہا۔ اب وزیراعظم شہباز شریف اس کھیل کے مرکز میں شاہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے۔ اس تاریخی پہلو سے قطع نظر وزیراعظم شہبازشریف کے لیے یہ دورہ سیاسی لحاظ سے بھی ایک تناظر رکھتا ہے۔ چنانچہ وزیراعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی کی تقریب سے کئی دن پہلے ہی لندن روانہ ہوگئے۔ جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور برطانوی سیکریٹری خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ گورڈن میک لیوڈ نے استقبال کیا۔افسوس ناک عمل یہ ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے لیے سیکریٹری خارجہ بھی موجود نہ تھے۔
وزیر اعظم 5 مئی کو لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور اگلے روز شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس دوران اور بعد میں وہ اپنے بڑے بھائی اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔شہبا ز شریف ایک ایسے موقع پر لندن پہنچے ہیں جب اُن پر توہین عدالت کی تلوار لٹک رہی ہے اور وہ عدالت کے خلاف ایک بڑا محاذ کھول چکے ہیں جس میں وہ پارلیمنٹ کو عدالت کے مقابل لے آئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے خلاف تقاریر اب معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہاں تک کہ توہین عدالت کے بالمقابل اب توہین پارلیمنٹ کی وضعی اصطلاح بھی باربار استعمال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ رائے ہے کہ وہ اس پوری صورتِ حال میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی مرضی اور اپنی رائے کے برخلاف بروئے کار ہیں۔ اس جنگ وجدل کے ہنگام مسلم لیگ نون کے سامنے اور بھی متعدد چیلنجز ہیں جن کا اس جماعت کو مسلسل سامنا ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون کی گرتی ہوئی ساکھ اور قریب الاختتام مقبولیت نے اس جماعت کے لیے اگلے کسی بھی انتخابات کے لیے جیت کے مواقع محدود کر دیے ہیں۔ ایسے میں باسی کڑھی میں ایک ابال کے لیے نواز لیگ کے اکثر ارکان خود نوازشریف کی ملک واپسی کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی کوئی خاص نتائج پیدا کرنے میں کامیاب نہیں رہی۔ اور اب خود مریم نواز اور نوازشریف کے حامی اندرونی حلقے میں بھی کچھ سمجھدار عناصر یہ یقین کرنے لگے ہیں کہ مریم نواز پارٹی کے لیے اثاثہ سے زیادہ بوجھ ہے۔ اور مریم نواز کم ازکم پارٹی پر اپنی گرفت بھی قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ جہاں اُنہیں پارٹی کے سینئر لوگوں کی طرف سے نظرانداز کیے جانے کا خطرہ بھی اُبھر رہا ہے۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ موجودہ مسلم لیگ نون کے انتخابی ٹکٹ بھی اب اپنی کوشش کھوتے جارہے ہیں۔ چنانچہ پنجاب میں بہت سے ایسے الیکٹ ایبلز ہیں جو مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں اب نون لیگ کے ٹکٹ میں کچھ زیادہ دلچسپی لیتے دکھائی نہیں دیتے۔ نون لیگ کے لیے خود اپنی جماعت کے یہ چیلنجز ایسے ہیں جس میں پارٹی کے اہم لوگ نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ مگر نواز شریف اس حوالے سے شہبازشریف سے جس ماحول کے طالب ہے وہ ماحول خود شہبازشریف بھی پیدا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔ چنانچہ نوازشریف پاکستان آنے سے گریزاں ہیں۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت مخلوط حکومت اور عدلیہ اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان محاذ آرائی اور پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم سمیت بہت سے دوسرے چیلنجز بھی ہیں، جس میں خود حکومت رہنے یا نہ رہنے کے علاوہ پی ڈی ایم کے تیرہ جماعتی اتحاد کا مستقبل بھی شکو ک کے گرداب میں ہے۔ یوں شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ملاقات کے دوران میں ان تمام مذکورہ امور سمیت مسلم لگ (ن) کے مستقبل کے لائحہ عمل اور نواز شریف کی وطن واپسی سمیت کئی اہم امور زیربحث آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے شہباز شریف 3 بار لندن کا دورہ کر چکے ہیں، آخری بار وہ نئے آرمی چیف کے تقرر سے قبل نومبر 2022 میں لندن گئے تھے۔ایسے وقت میں جب حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات کے لیے جاری مذاکرات کا مستقبل اب مشکوک ہوچکا ہے۔ اور تحریک انصاف 14/ مئی کے پنجاب انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرچکی ہے۔ اب مستقبل کا سیاسی نقشہ ایک بار پھر خوف ناک بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ چنانچہ وزیراعظم شہبازشریف دورہ لندن کے دوران اپنے بڑے بھائی کو ملک کی اس سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ان سے مشاورت کریں گے۔تین بار وزیر اعظم بننے اور ایک تجربہ کار سیاستدان کے طور پر نواز شریف کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی سے یہ مشورہ ضرور لینا چاہیں گے کہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کا ردعمل کیسے دیا جائے۔تاہم تجزیہ کاروں کا اس باب میں نوازشریف کے اُس کیفیت کا بھی پوری طرح اندازا ہے جس میں وہ موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کے بجائے اُس کے بڑھنے کا خطرہ مول لے کر سخت رویہ اختیار کرنے کے قائل دکھائی دیتے ہیں۔ اس پوری کیفیت کے سیاسی حالات پر مرتب ہونے والے اثرات سمیت اس کی زد میں اسٹیبلشمنٹ بھی پوری طرح آچکی ہے جنہیں حالیہ دنوں میں شدید عوامی غضب کا سامنا ہے۔ اور عوامی حمایت میں پیدا ہونے والی گراؤٹ نے اُن کے اثرات کی کمی کو بھی ایک مسئلے کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ یہ سارے معاملات انتخابات سے جڑے ہیں۔ جس سے مسلم لیگ نون اور موجودہ تیرہ جماعتی اتحاد اپنا دامن بچا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں مسلم لیگ نون کے لیے خود جماعتی سطح پر یہ فیصلہ کرنا ضروری ہو گیا ہے کہ وہ اب کیا کریں۔ اگرچہ انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل اتحادیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جائے گا لیکن مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری جیسے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ نواز شریف کے تعلقات ہی اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔جبکہ یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے کے بعد اس پر اگر عمل درآمد کا مسئلہ ہوا تو موجودہ تیرہ جماعتی اتحاد اس پر متفق نہیں رہ سکے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران شہباز شریف اگر چہ اپنے بڑے بھائی سے اِن تمام مسائل پر بات کریں گے لیکن میاں صاحب ان تمام مسائل پر پہلے سے ہی مکمل طور پر آگاہ ہیں اور وہ آن لائن مختلف رہنماؤں کو الگ الگ ہدایات دیتے رہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف عدلیہ کے ساتھ جاری کشمکش میں اپنی شدت پسندانہ رائے کا پہلے ہی اظہار کرچکے ہیں۔ اس لیے موجودہ عدلیہ اور حکومت کی جاری کشمکش میں نوازشریف کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی بالکل واضح ہے۔ نوازشریف عدلیہ کے احتساب کا مطالبہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ وہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر بھی مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعظم شہبازشریف کو مزاحمت کی پالیسی میں شدت لانے کا ہی کہیں گے۔
جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے تو اب یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کو اس وقت تک مؤخر کرنا چاہتی ہے جب تک معاشی صورتحال قابو میں نہ آجائے اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے کھوئی ہوئی سیاسی حمایت پارٹی کو دوبارہ حاصل نہ ہوجائے۔یہ معاملہ تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ کیونکہ معاشی صورتِ حال پر قابو پانے کے کوئی آثار دور دور تک نظر نہیں آتے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی مرضی سے بنے گا۔ جس میں عوام کو ریلیف دینا تقریباً ناممکن ہوگا۔ نون لیگ کے پاس ایسی کوئی جادوئی چھڑی نہیں جسے وہ گھما کر مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرسکے۔ چنانچہ مسلم لیگ نون تیرہ جماعتی مخلوط حکومت کے اتحاد میں وہ جماعت ضرور ہے جو بہر صورت پنجاب میں انتخابات کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش میں ہے۔ اس کے برعکس دیگر جماعتیں پہلے سے ہی پنجاب میں کوئی عوامی نمائندگی نہ رکھنے کے باعث اس موقف میں کس حدتک آگے جانا چاہیں گے، وہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے حالیہ دنوں میں اختیار کیے گئے موقف پر بھی قدرے پریشان ہے جو سپریم کورٹ میں کسی ممکنہ عدالتی فیصلے کے بعد بالکل مختلف رویے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ جبکہ نون لیگ میں موجود کچھ پارٹی رہنما نوازشریف کی واپسی اور عمران خان کی نااہلی سے قبل کسی بھی نئے انتخابات کے لیے تیار نہیں۔ ایسے میں یہ سوال بھی اہم ہے کہ اس سیاسی پوزیشن کی اسٹیبلشمنٹ کتنی دیر تک حمایت جاری رکھ سکے گی؟
٭٭٭
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...