وجود

... loading ...

وجود
وجود

مقبوضہ وادی میں50 ہزار مندر وں کی تعمیر کا منصوبہ

اتوار 05 مارچ 2023 مقبوضہ وادی میں50 ہزار مندر وں کی تعمیر کا منصوبہ

ریاض احمدچودھری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ اس سے پہلے کہ اقوام متحدہ استصواب رائے کا حکم دے ، یہاں آبادی کا تناسب ہی تبدیل کر دیا جائے۔ کیونکہ بھارت دیکھ رہا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اب اس سے سرف نظر کرنا ممکن نہیں۔ عالمی برادری بھی اس طرف توجہ دینے لگی تھی۔ مختلف ممالک کی پارلیمنٹ اور حکومتیں وادی کے حالات پر تشویش کا اظہار کر رہی تھیں اور سب سے بڑھ کرجب بھی امریکہ یا کسی دوسرے ملک نے پاک بھارت مابین ثالثی کی بات کی تو بھارت بھڑک اٹھا۔
وادی میں غیر کشمیریوں اور خاص طورپر کٹر انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کرنا بھارت کا بنیادی مقصد ہے۔ اس کے لئے وہ ہر قدم اٹھا سکتا ہے۔ جیسا کہ مقبوضہ بھارتی حکومت وادی میں برسوں سے بندمندروں کے دروازے پھرسے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے میڈیا پر کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں سے تقریباً 50ہزارمندروں کے دروازے بند ہیں۔ان مندروں میں سے کچھ کا ڈھانچہ بھی توڑ دیا گیا تھا اور مورتیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیاتھا۔ مرکزی حکومت وادی کشمیر میں ایسے مندروں کا جلد ہی سروے کرانے جارہی ہے اور جلد ہی ان کو پھر سے کھولنے پر کام شروع کیاجائیگا۔بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل370 اور آرٹیکل35 اے کے خاتمہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مزید قانونی اور آئینی تبدیلیوں کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔اگلے ماہ بھارت کی جانب مقبوضہ کشمیر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے اور مسلم اکثریتی حلقوں کو تقسیم کرنے کا آغاز کر رہا ہے۔ اس کے لیے ضروری قانونی ترامیم بھی تیار کی گئی ہیں۔مسلم اکشریتی حلقوں کو اس طرح تقسیم کیا جائے گاکہ نئی حلقہ بندی میں ہندو آبادی کو شامل کیا جائیگا اور ان کی اکثریت ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی اور جن علاقوں میں ہندو اکثریت نہیں ہوگی وہاں نئے ووٹر بنا کر نئی بستیاں بنائی جائیں گی۔یعنی بھارتی حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا منصوبہ فائنل کر لیا ہے اور اس منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو آباد کیا جائے گا۔خاص طورپر یہ خیال رکھاجائیگا کہ مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو بستیاں آباد کی جائیں تاکہ مسلم اکثریت کو توڑا جائے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو ناصرف رہائش بلکہ مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔
اب تک ریاست کشمیر تین حصوں میں منقسم تھی۔ بھارت اس وقت خطہ کشمیر کے سب سے زیادہ حصے یعنی 101،387 مربع کلومیٹر پر قابض ہے جبکہ پاکستان 85،846 اور چین 37،555 مربع کلومیٹر علاقہ رکھتے ہیں۔مگر چینی اور پاکستان کے زیر انتظام علاقوں کے برعکس ہندوستان کی مقبوضہ وادی میں بے چینی اور مظاہرے اس بات کے غماز ہیں کہ کشمیری اکثریت ہندوستانی تسلط کو نا پسند کرتی ہے۔ جس کو دبانے کے لئے ہندوستان کی پر تشدد انسانیت سوز کاروائیاں جاری ہیں۔ابھی چند روز قبل ہی اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا گیا۔ اس رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔اسی طرح نیو یارک ٹائمز نے سرینگر سے جاری رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں شہریوں کو گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں الگ زون قائم کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر نے کی بھارتی کوشش اقوامِ متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دہلی سرکار کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے۔ اسے بد قسمتی ہی قرار دیا جا سکتا ہے کہ ایک سو پچیس کروڑ انسانوں پر حکومت کرنے والا بھارتی حکمران گروہ ہر معاملے میں دوہرے معیار اپنائے ہوئے ہے۔ ہندوستان کا یہ غیر انسانی رویہ صرف یہاں تک ہی محدود نہیں بلکہ مقبوضہ ریاست میں کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ بستیاں تعمیر کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ ظاہر ہے یہ اتنا سنگین معاملہ ہے جس کے خلاف کشمیری عوام کے تمام طبقات کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا اور تمام حریت پسند قائدین بشمول ” میرا واعظ عمر فاروق ” ، ” یاسین ملک ” ،” حزب المجاہدین کے سربراہ ” سید صلاح الدین ”اور دیگر کی جانب سے دہلی سرکار کو وارننگ دی گئی کہ کشمیری عوام د ہلی سرکار کو کسی صورت اس امر کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری برہمنوں کے لئے الگ بستیاں تعمیر کریں اور یوں دھیرے دھیرے اسرائیلی ماڈل پر ہی آبادی کا تناسب تبدیل کر کے کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں آہستہ آہستہ اقلیت میں تبدیل کر کے رکھ دے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر شہریوں کے گھروں کو تباہ کر کے انہیں کشمیر چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔ وادی کے کئی علاقوں میں رہائشی مکان مسمار اور پھل دار درخت کاٹ دیے گئے۔
بھارتی سرکار کا کہنا ہے کہ 1989 میں تحریک آزادی میں شدت آنے کے بعد سے چند ہزار کشمیری پنڈت بھارتی سرکار کے ایما پر مقبوضہ ریاست سے چلے گئے تھے اور ” بی جے پی ” نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کر رکھا تھا کہ حکومت میں آنے کی صورت میں ان کو واپس لا کر آباد کیا جائے گا۔اس ضمن میں قا بلِ توجہ امر یہ ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کے کسی بھی ر ہنما نے یہ نہیں کہا کہ کشمیر ی پنڈ تو ں کو و ا پس نہیں آ نے د یا جا ئے گا بلکہ سب نے دعوت دی ہے کہ یہ لوگ واپس آ کر اپنے اپنے گھروں میں رہیں مگر چونکہ دہلی کے حکمرانوں کا ا س سلسلے میں ا پنا ا یجنڈ ہ ہے اس لئے وہ اسرائیلی طرز پر الگ سے برہمن بستیاں آباد کرنے کے خواہش مند ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے لئے ایک سو ایکڑ زمین مختص کر دی ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ فوج کے ریٹائرڈ افسروں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں اور کشمیری پنڈتوں کے لیے علیحدہ ٹاؤنز قائم کیے جا رہے ہیں، مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ حکومتی اقدامات کے باعث جموں میں ہندو آبادی کسی حد تک اکثریت میں آچکی ہے۔لداخ میں بودھ مت کو اکثریت میں دکھایا گیا ہے۔ وادی کشمیر جس میں سری نگر، بارہ مولہ اور دیگر اضلاع شامل ہیں، یہاں مسلم اکثریت ہے۔لیکن1947 سے اب تک آبادی کے تناسب کو دیکھا جائے تو یہاں مسلم آبادی کا تناسب بتدریج کم ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کوخصوصی حیثیت کے دور میں بھی مودی سرکار چور دروازے سے یہاں غیر کشمیریوں کی آبادی بڑھا تی رہی ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر