وجود

... loading ...

وجود
وجود

بھارت کشمیری طلبا کو تعلیم کے حق سے محروم کررہا ہے

جمعه 03 مارچ 2023 بھارت کشمیری طلبا کو تعلیم کے حق سے محروم کررہا ہے

ریاض احمدچودھری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارت غیرقانونی طورپراپنے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں طلبا ء کو تعلیم کے حق سے محروم کررہا ہے۔ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 7 دہائیوں سے زائد عرصے تک بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میںنظام تعلیم مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔5 اگست 2019 کوبھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی فوجی محاصرے سے تعلیمی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پہلے اسکول غیر معمولی فوجی محاصرے کی وجہ سے کئی مہینوں تک بند رہے اور پھر والدین اپنے بچوں کو اس خوف سے کہ بھارتی فورسز انہیں اٹھاکر نہ لے جائیں، اسکول بھیجنے سے کتراتے رہے جس سے مقبوضہ علاقے کے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ جب کشمیری طلبا روزانہ کی بنیاد پربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے پیاروںکو قتل ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں تو وہ تعلیم پر کس طرح توجہ دے سکتے ہیں۔ علاقے میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے طلباء کو نفسیاتی طور پر متاثر کیاہے جبکہ متعدد طلباء بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوںکے دوران شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بھارتی یونیورسٹیز کشمیری طلباء کیلئے جہنم بن گئیں۔ ہریانہ یونیورسٹی کے بعد راجستھان یونیورسٹی میں کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں پر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ کر کے تشدد کیا۔ اس واقعہ کے بعد دیگر کشمیری طلبہ نے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ واقعہ میں 8 کشمیری طالب علم زخمی ہوئے۔ بھارتی جامعات میں رواں ہفتے میں کشمیری طالب علموں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ہریانہ یونیورسٹی میں کشمیری طالب علم کو زدوکوب کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر وزیر چندراپرکاش گنگا نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ صرف گولیوں سے ہی نمٹنا چاہیے۔ کشمیری نوجوان غدار ہیں اور ان کا صرف گولیوں سے ہی علاج ممکن ہے۔ کشمیری طلبہ بھی امن سے تعلیم حاصل کریں ورنہ ان کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جائے گا۔ کشمیری قیادت نے بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضمنی انتخابی ڈرامے میں کشمیری عوام کے ردعمل نے بھارتی حکمرانوں اور کٹھ پتلی انتظامیہ پر لرزہ طاری کر دیا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء پر تشدد اور مارپیٹ اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔
بھارتی سرکاری تعلیمی اداروں نے کشمیری طلبا کو داخلے دینے پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ۔ کشمیری طلبا کے لیے مختص کوٹہ پر بھی داخلے نہیں دیے جا رہے ہیں۔ بھارتی وزیر تعلیم نے اعتراف کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے طالبعلموں کوداخلہ نہ دیے جانے بارے 20 شکایتیں وصول ہوئی ہیں۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے فاضل کوٹہ کے تحت ملک کے تسلیم شدہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جموں وکشمیر کے طالبعلموں کے داخلے سے متعلق یونیورسٹی گرانٹس کمشن (یو جی سی)اسکیم کی موثر عمل آوری کے لیے ترقی انسانی وسائل کی بھارتی وزیر سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ مائیگریٹ کوٹہ کے علاوہ یونیورسٹی گرانٹس کمشن کے رہنما خطوط کے مطابق ملک کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کو عمومی زمرے میں جموں و کشمیر کے طالبعلموں کو دو فاضل نشستوں پر داخلہ دینا ہے۔کچھ اطلاعات کے مطابق بیشتر یونیورسٹیوں نے جموں و کشمیر کے طالبعلموں کو اس کوٹہ کے تحت داخلہ دینے سے انکار کیا ہے۔اس سے قبل ترقی انسانی وسائل کی وزیر نے محبوبہ مفتی کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اس قسم کی شکایتیں ملنے کے بعد یونیورسٹیوں کو تازہ ہدایات جاری کی گئی ہیںتاکہ جموں وکشمیر کے مستحق طالب علموں کو فاضل کوٹا کے تحت داخلے دیے جاسکیں۔
کچھ عرصہ قبل اترپردیش میں گریٹر نوئیڈا کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیرتعلیم مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعہ پر تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم سینکڑوں کشمیریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کشمیری طلبہ ہوسٹل میں امتحان کی تیاری میں مصروف تھے۔ دوسری یونیورسٹیوں کے 5 ہندو طلبہ آئے اور ایک کمرے میں زبردستی داخل ہو گئے، وہ نشے کی حالت میں تھے۔ انہوں نے کشمیریوں سے بھارت ماتا کی جے اور ہندوستان زندہ باد کہنے کو کہا۔ پھر انہوں نے ہم سے پاکستان مخالف نعرے لگانے کو کہا۔ اس پر کچھ کشمیریوں نے اعتراض کیا تو وہ کشمیری طلبہ پر ٹوٹ پڑے۔ جب وارڈن سے شکایت کی گئی تو جواب ملا کہ تم کشمیری ہو، تم ہی شرارت کرتے ہو۔ کشمیریوں کو بھارتی وطن پرستی کا سبق تشدد کے ذریعے پڑھانے والے یہ نہیں جانتے کہ ایسی حرکتوں سے بھارت اور کشمیر کے درمیان دوریوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
ادھر متاثرہ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت میں بھی پاکستان مخالف نعرے نہیں لگائیں گے۔ پاکستان ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اگر بھارتی حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کی محبت ہمارے دلوں سے نکال دیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100سے زائد کشمیری طلبہ کو دوسرے ہاسٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر پولیس، یونیورسٹی اور ہاسٹل انتظامیہ کھڑی تماشہ دیکھتی رہی اور ہندو انتہا پسندوں کو نہیں روکا۔اسی طرح کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے مغربی شہر میرٹھ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی سوامی وویک آنند سبھارتی یونیورسٹی کے 67 طلبہ کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے بعد مبینہ طور پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے، پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے، دیگر طلبہ سے بحث کرنے اور ہاسٹل کی املاک کو نقصان پہنچانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا گیا۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر