... loading ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا منصوبہ امریکا سے نہیں پاکستان سے امریکا گیا تھا، جنرل (ر) باجوہ امریکیوں کو سمجھانے میں کامیاب ہو گئے تھے کہ میں امریکا مخالف ہوں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے اور اس نے سازش کی اور حکومت تبدیل ہوئی، سائفر ایک حقیقت ہے لیکن اب یہ ماضی کی بات ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، امریکا سے اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں پاک فوج کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں فوج کا مطلب ایک آدمی ہے اور وہ آرمی چیف ہے۔ سویلین حکومت کے ساتھ معاملات کے حوالے سے فوج کی ساری پالیسی اسی ایک انسان کی شخصیت پر منحصر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کے دوران مثبت پہلو یہ تھا کہ ہم ایک پیج پر تھے، جس کا مطلب یہ تھا کہ ہمارے پاس مدد کے لیے پاک فوج کی منظم طاقت تھی اور ہم نے مل کر کام کیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب مسئلہ یہ تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس ملک کے چند بڑے بدمعاشوں کی حمایت کی، وہ کرپشن کو کوئی بڑا مسئلہ نہیں سمجھتے تھے، اور وہ چاہتے تھے کہ ہم ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہیں بدعنوانی کے مقدمات سے استثنی دیا جائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے اور کسی وجہ سے اس نے سازش کی اور یہ حکومت کی تبدیلی واقع ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ طاقت کے توازن کا اہم اصول یہ ہے کہ منتخب حکومت جس کے پاس ذمہ داری ہے، جسے لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے، اس کے پاس اختیار بھی ہونا چاہیے۔ آپ ذمہ داری اور اختیار الگ الگ نہیں کر سکتے۔ اگر اختیار آرمی چیف کے پاس ہے اور ذمہ دار وزیر اعظم ہو تو پھر نظام کام نہیں کرتا۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن نے ادارے کی غیر جانبدارانہ ساکھ مکمل طور پر تباہ کر دی ہے۔ اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں انتخابات تو ہوں گے لیکن آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات ہارنے کی صورت میں نتائج تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا سوال قبل ازوقت ہے، ابھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کس حد تک دھاندلی کریں گے، سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہوا، تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کر دیا، اس لیے دھاندلی کے پیمانے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ افغان طالبان سے تعلقات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی حکومت ہو، پاکستان کے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیئے، میں نے اشرف غنی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کی کیونکہ ہماری ان کے ساتھ 2500 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریبا سارا وقت پاکستان سے باہر گزارا ہے، لیکن انہوں نے افغانستان کا ایک بھی دورہ نہیں کیا۔ میرے خیال میں ہم دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کی پوزیشن میں نہیں اور واحد راستہ یہ ہے کہ کسی طرح کابل کو ہمارے ساتھ کام کرنے پر مجبور کیا جائے تاکہ ہم مشترکہ طور پر اس مسئلے سے نمٹ سکیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب افغان طالبان نے اقتدار سنبھالا اور انہوں نے ٹی ٹی پی سے متعلق فیصلہ کیا، ہم 30 سے 40 ہزار لوگوں کی بات کر رہے ہیں، جن میں ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں، کیا ہمیں صرف ان کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دینی چاہیے تھی، یا انہیں دوبارہ آباد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟ ہمارا خیال تھا کہ ان خاندانوں کی آباد کاری سرحد کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ ہماری حکومت چلی گئی۔ اپنی حکومت کے خلاف مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد رہنماؤں کے ذاتی انا کے بجائے لوگوں کے مفاد پر ہونی چاہیے۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اب جیسے جیسے معاملات سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بدقسمتی سے جنرل (ر) باجوہ کسی نہ کسی طرح امریکیوں کو بتانے میں کامیاب ہو گئے کہ میں امریکا مخالف ہوں، اور مجھے نکالنے کا منصوبہ وہاں سے نہیں بلکہ یہاں سے وہاں گیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جس میں ایک باضابطہ میٹنگ کا احوال لکھا گیا تھا، لیکن اب یہ ماضی کی بات ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ امریکا سے اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں اور ہم یہی چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پوری دنیا مجھے جانتی ہے، اب دہشتگرد اسمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں، جلسہ ڈیلے کرنے کے سوال پر ردعمل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پ...
حزب اللہ طبی گاڑیوں،سہولیات کو وسیع پیمانے پر فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچی ادری نے لبنان میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ طب...
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...