... loading ...
(رپورٹ: باسط علی) ایم کیو ایم پاکستان کو متحد کرنے کے باوجود اس میں تنازعات ختم نہیں کیے جاسکے۔مختلف مخمصوں کی شکار پارٹی میں شدید اختلافات نے جنم لے لیا ہے۔ پی ایس پی کے تسلط کے بعد ایم کیو ایم کے پرانے کارکنان سینئر رہنما پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایم کیو ایم پاکستان تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔ مختلف رہنماؤں کو شکوہ ہے کہ قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کرکے مال رکھنے والوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم اب پی ایس پی بن چکی ہے۔ اختلافات کے شکار اور ناراض پارٹی رہنما اب پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دھمکیاں دے کر پارٹی قیادت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیا رکرچکے ہیں۔ یہ حکمت عملی اپنا اثر دکھا رہی ہے کیونکہ شبیر قائم خانی کو انتخابات کے لیے جب ٹکٹ نہ ملا تو اُنہوں نے واضح طور پر پیپلزپارٹی میں جانے کا اشارہ دے دیا جس پر انہیں قومی اسمبلی کا ٹکٹ تھما دیا گیا۔اب اطلاعات یہ گردش کر رہی ہیں کہ انیس ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر صغیر احمد کی چند روز میں پیپلز پارٹی میں شمولیت ہونے والی ہے۔ ان کے علاوہ اندرون سندھ فاروق درانی اور سکھر کے سلیم بندھانی بھی ایم کیو ایم کے مزید افراد کی شمولیت کرانے والے ہیں۔ جبکہ حیدر آباد میں بھی بغاوت عروج پر ہے۔ اراکین اسمبلی بھی پارٹی رویہ سے سخت نالاں ہیں۔بعض اراکین گھر بیٹھ گئے ہیں۔ جبکہ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے رابطوں سے بھی اندر ہی اندر کوئی کھچڑی پکنے کی اطلاعات بھی ہیں۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق یہ ساری صورتِ حال ایم کیو ایم کے اندر پلنے والی ایک نئی بغاوت کے سر اٹھانے کا اشارہ دے رہی ہے۔جرأت کے ایم کیو ایم کے اندر موجودہ موثق ذرائع کے مطابق محمد شاہد، اسلم آفریدی، گلفراز خٹک، عارف خان ایڈووکیٹ، محفوظ یار خان، عبدالقادر خانزادہ، سات رکنی رابطہ کمیٹی اور سی او سی کے دس اراکین کا عامر خان پراپنا کردار اداکرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ کشور زہرہ بھی منحرف نظر آرہی ہیں۔ جبکہ فرحان چشتی کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ سے خوش نہیں۔ فاروق ستار کے دو دست راست خواجہ منصور پی پی پی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ شاہد پاشا بھی بغاوت پر تیار بیٹھے ہیں۔ انکا موقف ہے کہ فاروق ستار نے ہمیں نظر انداز کردیا۔وہ ساتھیوں سمیت آفاق احمد کی طرف جانے پر غور کر رہے ہیں، اُنہوں نے ڈاکٹر سلیم حیدر اور آل برادری کے سونی سے بھی رابطے کیے ہیں۔ جبکہ سینئر قیادت بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ پر نالاں ہے۔دوسری طرف ایم کیو ایم نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں دباؤ ڈال کر سودے بازی کی سیاست شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کے ذریعے وزارت بلدیات، وزارت داخلہ اور خزانہ کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی نے ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ریحان ہاشمی یا شاکر علی کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم اقتدار اور اپوزیشن دونوں کے مزے لے رہی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ضمی انتخابات میں تحریک انصاف کو ناکام کرنے کی حکمت عملی ابھی سے بنا لی گئی ہے اور ان نشستوں میں کس کو کتنی ملنی ہے یہ معاملہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق سات نشستیں پی پی پی نے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو دینے کا خفیہ معاہدہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...