... loading ...
ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی آمد کے خطرے کے پیش نظر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ 42 نکاتی ایجنڈا دھرے کا دھرا رہ گیا۔ ملک میں دہشت گردی کے ایشو پر بحث سے متعلق جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی کے نکتہ اعتراض کو نظرانداز کر دیا گیا جس پر انہوں نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو 45 منٹ کی تاخیر سے پونے بارہ بجے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کے چیمبر میں جمع ہو گئے تھے جس کی اطلاع سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مل گئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزراء کی اکثریت ایوان میں موجود نہیں تھی۔ جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا معاملہ ہے اس پر ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ حکومت کی جانب سے جواب کیسے دیا جائے گا۔ وزراء ایوان سے غائب ہیں۔ اس دوران ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی اور مولانا عبدالاکبر چترالی الجھ پڑے۔ ڈپٹی اسپیکر اصرار کرتے رہے کہ ایجنڈے کے مطابق کارروائی شروع ہونے دیں۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پہلے میرا نکتہ اعتراض سنیں وزراء کہاں ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ 30 کے قریب ارکان موجود تھے جس پر زاہد اکرم درانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کے لیے جلدی جلدی صدارتی فرمان پڑھنا شروع کر دیا۔ اجلاس برخواست کرنے کے لیے ان کے پاس پہلے ہی سے صدارتی فرمان موجود تھا۔ پارلیمانی سیاسی حلقوں کے مطابق اجلاس پی ٹی آئی کے ارکان کی آمد کے خطرے کے پیش نظر برخواست کر دیا گیا تاکہ کسی بدمزگی سے بچا جا سکے۔ پی ٹی آئی کے ارکان متذکرہ مقامات پر موجود تھے۔
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...
بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...
نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...