... loading ...
سعودی عرب میں حج ایکسپو 2023 کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ جبل نور، غار ثور اور غار حرا کو جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حج و عمرہ سروسز کانفرنس اور ثقافتی تجربہ برائے ضیوف الرحمن کے عنوان سے منعقد نشست میں ماہرین اور عہدیداروں نے تاریخی مقامات کی تیاری پر روشنی ڈالی۔ ہیریٹیج اتھارٹی کے مشیر اور ضیوف الرحمن پروگرم کی خدمت کے اقدامات کے جنرل نگران عبدالرحمن بن جصاص نے کہا کہ غار ثور، جبل النور اور غار حرا کے مقامات جلد ہی زائرین کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ سیشن کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ دیگر تاریخی مقامات بھی ڈیزائن تجویز کے مراحل میں ہیں، ان مقامات کو بھی زائرین کے لیے تیار کیا جائے گا۔ حدیبیہ امن معاہدہ، مسجد بیعہ اور بئر طوی کو بھی نئے انداز سے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا 7500 سے زائد مقامات کا سروے مکمل ہو چکا ہے جن میں زیادہ تر شہری علاقوں میں ہیں۔ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی تعلیمی و ثقافتی علوم کی تنظیم یونیسکو نے 12 غیر محسوس ورثہ کے علاقوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ اسی تناظر میں سٹی ہولڈنگ کمپنی کے ویژنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایمن الولیدی نے تصدیق کی کہ وژن آف دی سٹی پراجیکٹ حجاج کرام کو پیدل چلنے والے راستوں کے ذریعے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ راستے براہ راست مسجد نبویۖ سے منسلک ہیں اور ٹریفک سے الگ تھلگ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویژن آف دی سٹی پراجیکٹ تقریبا 47 ہزار ہوٹلوں کے کمرے فراہم کرے گا جس کے لیے 12 ہزار معاہدوں پر دستخط کیے گیے ہیں۔ اس منصوبے کا پہلا حصہ 2026 تک تیار ہو جائے گا۔ کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر اثرا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ تاریخی مقامات کے روحانی اور افزودگی کے پہلو پر گہری دلچسپی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں مکمل طور پر نجی شعبے کو تفویض نہ کیا جائے تا کہ یہ تاریخی مقامات کو مارکیٹ کے عوامل سے منسلک نہ کیا جا سکے اور ان مقامات کی غیر محسوس قدر کو بھی متاثر نہ کیا جا سکے۔ تاریخ دان اور اسلامی ثقافتی ورثہ کے محقق اور مکہ مکرمہ ریجن کے رکن معراج مرزا نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ثقافتی ترقی کے مواقع اتنے ہیں جنہیں شمار نہیں کیا جا سکتا۔ مکہ مکرمہ کی لائبریری ایک تاریخی خزانہ ہے۔ عرفات کے علاقے میں ایسے تاریخی مقامات ہیں جو مستقل نمائش کے لیے موزوں ہیں، عرفات میں حج کے موسم میں حجاج جاتے ہیں۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...