... loading ...
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے مطالبے کے ساتھ اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہر حکومت میں شامل رہی ہے، اس شہر میں قبضہ مافیا ووٹوں پر ٹھپے لگاتا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کو تعینات ہونا چاہیے، الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس میں سندھ حکومت بھی شامل ہے، ایک پارٹی کہتی ہے الیکشن نہیں ہونے دیں گے، رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، ہم دیکھتے ہیں کون الیکشن سبوتاژ کرے گا، یہ پدی اور پدی کا شوربہ، ان کی اوقات کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ کراچی کو فروخت، مہاجروں کی تہذیب پر حملہ کیا اور مینڈیٹ وڈیروں کو بیچا۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کی تاریخ سے آگاہ ہیں، کل آرمی چیف اور کورکمانڈر کو خط لکھا ہے۔ اس شہرمیں قبضہ مافیا ووٹوں پر ٹھپے لگاتا ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پرفوج اوررینجرز کو تعینات ہونا چاہیے۔ انہوں نے سوا 2 سال سے الیکشن نہیں کروائے۔ ایم کیوایم ہر حکومت میں شامل رہی ہے اور کراچی کے لیے کچھ کرنے کے بجائے الٹا سازشیں کرنے میں مصروف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مردم شماری میں ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ الیکشن کمیشن، آرمی چیف، کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز سے کراچی کے عوام کی جانب سے مطالبہ کر رہا ہوں، ہم رینجرز کو اختیارات اور پولیس میں اصلاحات کی بات عوام کے لیے کرتے ہیں اور چاہتے ہیں سب کو برابری کا موقع ملے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر کیے جانے والے احتجاج میں دیے گئے بیانات پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کل کے احتجاج میں کہا گیا کہ ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو پھر کوئی نہیں لڑے گا، الیکشن کمیشن، حکومت اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کا نوٹس لیں۔ یہاں جمہوری طریقہ کار کو روکا جارہا ہے۔ رسی جل گئی ہے پر بل نہیں گئے، یہ متحد ہونے والے کراچی کو پھر پہلے جیسا بنانے جارہے ہیں، حقیقی مجازی آڑی ٹیڑھی پارٹیاں بنا کر پہلے دوسروں کو اور پھر مہاجر نوجوانوں کو ایک دوسرے سے مروایا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون روکتا ہے، یہ دھمکیاں پہلے بھی سنی ہیں۔ 2010 میں بھی کہا گیا بیٹھ جاؤ یا لیٹ جاؤ، لیکن ہم نے مقابلہ کیا۔ اب کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ یہ دھمکیاں دیں گے، ان کی اوقات کیا ہے، انہوں نے مہاجروں کے نام پر مہاجروں کو برباد کیا، اقدار تباہ کیں۔ وڈیروں کی گود میں بیٹھ کر کراچی کا مینڈیٹ بیچنے والے آج دھمکیاں دے رہے ہیں اور رجیم چینج کے وقت سودے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے جواب میں دھرنی دے کر رجیم چینج میں وزارتیں پکڑ لی گئیں اور آج عہدے لینے والے یہ باتیں کررہے ہیں، آجاؤ میدان میں دیکھتے ہیں الیکشن کیسے نہیں ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ گورنر شپ اور ایڈمنسٹریٹر شپ پر بک گئے ہیں، یہ چور راستے سے ایڈمنسٹریٹر بنے رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم والوں چور دروازے سے کیوں آتے ہو؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صاحب سازشوں اور چور دروازوں سے ایڈمنسٹریٹر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، میدان میں آؤ۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے کیا کام کیا ہے۔ اداروں کو دیکھنا چاہیے کہ مجرموں کو واشنگ مشینوں سے دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن شہر برباد کرے کی کوشش اب نہیں چلے گی۔ یہ کراچی کو وہیں لیکر جائیں گے جہاں سے پہلے بڑی مشکل سے نکلا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے تو 25، 30 سال گولیوں کا سامنا بھی کر لیا، کل بھی ایک جوان کو قتل کر دیا گیا، ہم پولیس میں اصلاحات اور رینجرز کے اختیار کی بات عوام کے تحفظ کے لیے کرتے ہیں۔
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...