وجود

... loading ...

وجود
وجود

پاگل پن

جمعه 30 دسمبر 2022 پاگل پن

دوستو،مہنگائی نے افریقی ملک یوگنڈا کے 12بیویوں سے 102بچے پیدا کرنے کے والے شہری کو بھی پریشان کر دیا، جس نے بالآخر مزید اولاد کی خواہش ترک کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 67سالہ موسیٰ حسایا نامی اس شخص کے متعدد بچے جوان اور شادی شدہ ہیں۔ ان بچوں سے موسیٰ حسایا کے 568پوتے پوتیاں بھی ہیں۔مہنگائی کے ستائے موسیٰ حسایا نے اپنی بیگمات کو مانع حمل ادویات استعمال کرنے کو کہہ دیا ہے کیونکہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور اتنے سارے بچوں کے کھانے پینے کے اخراجات برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ موسیٰ حسایا یوگنڈا کے شہر لوساکا کے قریب مٹی اور گھاس پھوس سے بنے کٹیا نما روایتی گھروں میں رہتا ہے۔موسیٰ کا کہنا ہے کہ ’’میری آمدنی کم ہو گئی ہے اور مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس پر میری فیملی بھی پہلے کی نسبت کافی بڑی ہو گئی ہے۔‘‘ زیادہ شادیوں کے حوالے سے موسیٰ نے کہا کہ ’’میں نے ایک کے بعد ایک خواتین سے شادیاں کیں۔ ایک عورت کس طرح آدمی کو مطمئن کر سکتی ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق یوگنڈا میں متعدد بیویاں رکھنا قانونی ہے۔ موسیٰ کی تمام بیویاں اور بچے اکٹھے رہتے ہیں۔ اس کی سب سے چھوٹی بیوی زلیخا 11بچوں کی ماں ہے۔ موسیٰ کے ایک تہائی بچوں کی عمریں 6سال سے 51سال کے درمیان ہیں اور یہ سب بچے اور ان کے بچے بھی ماؤں اور باپ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ موسیٰ کی سب سے چھوٹی بیوی عمر میں موسیٰ کے سب سے بڑے بچے سے 21سال چھوٹی ہے۔
اب اتنے بچے اور سینکڑوں پوتے پوتیاں، اسے پاگل پن نہیں کہیں گے تو اور کیا بولیں گے۔ ہمارے ملک میں تو نوجوانوں نے خود ہی پلاننگ شروع کردی ہے، شہروں میں نوجوان شادی کے بعد زیادہ بچے پسند نہیں کرتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پاگل پن بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ۔اب خود سوچیں یہ پاگل پن نہیں تو اور کیا ہے کہ ۔۔ کروڑوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے۔۔۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے آئل ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں۔۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں۔ پھر اسے کھود کر بجلی، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں۔۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں۔ اور ملک کا نام ہے۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان۔۔ حادثات میں مرنے، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے، مگر حادثات کی روک تھام، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے۔۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے دیتے ہیں۔۔عیدالفطر۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔۔مایوں،مہندی،شادی بیاہ سب میں ہندوستان کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں۔۔ووٹ کرپٹ،چوروں ڈاکوؤں کو دیتے ہیں اور نظام حکمرانی حضرت عمر ؓکا چاہتے ہیں۔۔عوام پندرہ بیس ہزار کما کر بھی بجلی کا بل خود دے اور اشرافیہ کو 2000 یونٹ بجلی فری دی جاتی ہے۔عوام کے لیے غیر میعاری سرکاری ہسپتال اور خود کے لیے انگلینڈ اور امریکہ میں علاج لازمی ہے۔۔ہمارے ملک میں تو پاگل پن اتنے ہورہے ہیں کہ ہم بتابتا کر تھک جائیں آپ سن سن کر بور نہیں ہوں گے۔
باباجی نے ایک دن ہمیں ایک مزیدار واقعہ سنایا، جو آج ہمارے معاشرے پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے، وہ فرمانے لگے۔۔ہمارے ویٹرنری veterinary ڈپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر صاحب ہوا کرتے تھے۔۔ میرے اُن سے اچھے مراسم تھے۔۔ایک دفعہ میں ان سے ملنے ان کے دفتر گیا۔وہ مجھ سے کہنے لگے ایک مزے کا قصّہ سناؤں تمھیں؟ میں نے کہا۔۔ جی سر ضرور…!انھوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کی بات ہے میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ اچانک مجھے پیغام ملا کہ امریکا کی سفیر آپ سے ملنا چاہتی ہیں۔ اُن کے کتے کو کچھ پرابلم ہے، اس کا علاج کردیجیے۔۔کچھ ہی دیر بعد وہ خاتون سفیر اپنے اعلٰی نسل کے کتے اور اپنے ضروری عملے کے ساتھ آن پہنچیں۔۔بیماری پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے،وہ میرا نافرمان ہوگیا ہے۔اسے میں پاس بلاتی ہوں، یہ دور بھاگ جاتا ہے۔۔خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے،اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی!!میں نے کتے کو غور سے دیکھا، دس منٹ جائزہ لینے کے بعد میں نے کہا۔۔ میم صاحب! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اس کامعائنہ کر کے حل ڈھونڈتا ہوں۔۔ سفیر محترمہ نے بڑی بے دلی سے اسے چھوڑ جانے پر حامی بھرلی۔۔سب چلے گئے تو میں نے کمدار کو آواز لگائی اور اس سے کہا۔۔ فیضو، اس کتے کو بھینسوں کے باڑے میں باندھ دے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے چار پانچ لتر مارنا اس کے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا!کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا!صبح کو وہ خاتون سفیر پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدھمکیں! میں نے کمدار سے کتا لانے کو کہا، وہ کتا لے آیا۔۔جوں ہی کتا کمرے میں داخل ہو،ا چھلانگ لگا کے سفیر کی گود میں جا بیٹھا ۔۔ لگا دم ہلانے اور ان کا منہ چاٹنے لگا! ساتھ ہی کتا مُڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے بھی تکتا رہا کیونکہ میں نے ہی کمدار سے اس کی رسّی چھڑائی تھی۔۔سفیر پوچھنے لگی۔۔ سر آپ نے اس کاکیا علاج کیا کہ اچانک ہی یہ ٹھیک ہو گیا؟؟میں نے جواب دیا۔۔ریشم و اطلس، ایئر کنڈیشن روم اور اعلی خوراک کھا کھا کے یہ خود کو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیاتھا، بس اس کا یہ خناس اُتارنے کے لیے اس کو کچھ سائیکولوجیکل اور فیزیکل ٹریٹمنٹ کی ضروت تھی، وہ دے دی۔۔ ناؤ ہی از اوکے!واقعہ کی دُم: اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے، مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔آئی فون کے بانی اسٹییو جابز نے دل کو لگی بات کی ، وہ کہتے ہیں۔۔ننانوے فیصد لوگ ان ایک فیصد کے ملازم ہوتے ہیں جنہوں نے ہمت نہیں ہاری ہوتی ہے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک وجود اتوار 28 اپریل 2024
ریٹرننگ سے پریذائڈنگ آفیسرتک

اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر