... loading ...
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے لکھ دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحاریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے اور تحاریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وقتی طور پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا راستہ رک گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی حکمت عملی کے تحت انتہائی راز داری رکھتے ہوئے رات کے وقت اچانک وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی، اسپیکر محمد سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کے خلاف تحاریک عدم اعتماد جمع کرا دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر، خلیل طاہر سندھو، میاں مرغوب احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبکلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں پیش ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، اسپیکر محمد سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کے خلاف تحاریک عدم اعتماد جمع کرائیں۔ سیکرٹری اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے کرائی جانے والی تحاریک کے متن کا جائزہ لینے کے بعد ان کی باضابطہ وصولی کر کے رجسٹر میں اندراج بھی کر لیا ۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں رہا۔ چوہدری پرویزالہٰی بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے معاملات آئین کے مطابق چلانے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویزالہٰی کو 21 دسمبر بروز بدھ شام چار بجے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے تحریری طور پر لکھ دیا ہے۔ طریق کار کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے جمع ہونے کے تین دن بعد اور سات دن کے اندر ووٹنگ ہونا لازمی ہوتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں کو مطلوبہ نمبرز دکھانے ہوتے ہیں اوراگر گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتا ہے تو پھر وزیر اعلیٰ کو نمبرز دکھانے ہوتے ہیں۔ گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کو 186 نمبرز دکھانا پڑیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے سید حسن مرتضیٰ ، خواجہ عمران نذیر ،خلیل طاہر سندھو اور دیگر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ کے لیے آرڈر ڈلیور ہونے کے ایک گھنٹہ کے وقفے سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا ہے اوروزیر اعلیٰ کو 21دسمبر 2022 بروز بدھ شام چار بجے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا اور یہ آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکیں بھی جمع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اکثریت کسی بھی جماعت کے ممبران کی ہو ان کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو وہ کسی بھی بنچ پر بیٹھتے ہیں لیکن پوری مقننہ اس پر متفق ہے، اسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہونی چاہیے، عوام نے اراکین اسمبلی کو پانچ سال کے لیے ووٹ دیا، کسی فرد واحد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ وہ وقت سے پہلے ختم کرے اور اپنے طور پر انتخابات کا اعلان کرے، انتخابات کی باری بھی آئے گی، ہم انتخابات لڑنا جانتے ہیں ، عمران خان پانچ سو سیٹوں پر تو کھڑے نہیں ہو سکتے۔ ضمنی انتخابات میں وہ ہماری تیسرے درجے کی قیادت کو پانچ ، پانچ ہزار ووٹوں سے ہرا کر خوشی محسوس کر رہے ہیں، انہیں کے امیدواروں اور عمران خان کو شکست بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات آئیں گے تو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔ اب اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو سکتیں، وزیر اعلیٰ کو اب اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سب سے بڑا سوال ہے کہ تعداد پوری ہے کہ نہیں وہ آپ کو جواب مل جائے گا۔ سیاست ممکنات کا کھیل ہے اور آصف علی زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں، فیصلہ وہی ہوگا جوآصف علی زرداری چاہیں گے، جو شہباز شریف، نواز شریف اور پی ڈی ایم چاہے گی اورقوم بہت جلد خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی فیصلہ کریں گے آئندہ وزیر اعلیٰ کس جماعت سے ہوگا۔ اس سوال پر کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں کے جواب میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ ممکنات کا کھیل ہے اس میں کچھ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں تعداد حکومت نے پوری کرنی ہے، اس کے بعد ہم پورے کریں گے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...