... loading ...
پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 304رنز پر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار، محمد ریحان نے 2 ، اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا اور اسکور کو 18 تک پہنچایا تاہم اسی اسکور پر عبداللہ کو وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر شان مسعود کا ساتھ دینے اظہر علی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 46 تک پہنچایا، 30 کے انفرادی اسکور پر شان نے ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے مارک وْڈ کی گیند کو پْل کرنے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر کھڑے جیک لیچ نے آسان کیچ لے کر انہیں چلتا کردیا۔ اظہر اور بابر نے قدرے تیز کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی اور چھ رن فی اوور کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 71 رنز کی ساجھے داری بنائی تاہم کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 45 رنز بنائے۔سیریز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے والے سعود شکیل نے کپتان بابر کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے تاہم اس مرحلے پر نوجوان اسپنر ریحان کی خوبصورت گیند پر وہ کیچ دے بیٹھے اور انگلینڈ کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر نے کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور 19 رنز بنانے کے بعد جو روٹ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔ کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی عمدہ فارم جاری رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی تاہم وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انفرادی طور پر 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو ساتوں نقصان اس وقت پہنچا جب تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف 237 کے اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم جیک لینچ نے ان کی 56 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار ، ریحان احمد نے اور اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور انجری کا شکار امام الحق کے ساتھ ساتھ محمد نواز، زاہد محمود اور محمد علی کو بھی باہر بٹھا دیا گیا، ان کی جگہ فائنل الیون میں شان مسعود، اظہر علی، نعمان علی اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔وسیم جونیئر نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 253 ویں کرکٹر ہیں، انہیں آخری میچ کھیلنے والے تجربہ کار بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کیپ دی۔ یاد رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کراچی ٹیسٹ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں بھی میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں ول جیکس کی جگہ ریحان احمد جبکہ بین فوکس کو جیمز اینڈرسن کی جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔ ریحان احمد نے 18 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی جانب سے سب سے کم عمر میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، عبداللہ شفیق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ابرار احمد جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں بین اسٹوکس (کپتان)، بین ڈکٹ، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، جیک لیچ اور مارک وْڈ شامل ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...