... loading ...
فیفا ورلڈ کپ میں انتہائی نازک موقع پر ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، برازیل کے بعد پرتگال بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش، رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔یہ کسی بھی افریقی ملک کے لیے پہلا موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش اور پرتگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پرتگال کی ٹیم کوارٹر فائنل جیسے اہم میچ میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اُتری،اور اس کا فائدہ مراکش کی ٹیم نے بھی بھرپور اٹھایا۔الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش میں ناکام رہیں۔مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو پرتگال نے رونالڈو کو بھی میدان میں اتارا جس سے کھیل میں مزید تیزی اور دلچسپی آئی اور پرتگال نے گول کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گول ناکام بنائے۔دوسری جانب مراکش بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے گول کے مواقع بناکر دباؤ بڑھاتی رہی۔ پرتگال نے 70 منٹ کے کھیل کے بعد ٹیم میں مزید دو تبدیلیاں کیں، رافیل لیاؤ اور ویٹنہا کو میدان میں بلایا گیا جبکہ راموس اور اوٹیویو کو میدان سے باہر جانا پڑا۔اس سے قبل مراکش نے النیصر اور عمل اللہ کو باہر بلایا اور بینوئن اور چیدیرا کو ان کے متبادل کے طور پر بھیج دیا۔مقررہ وقت کے آخری منٹ میں رونالڈو نے زور دار شاٹ مار کر گول کرنے کی کوشش کی لیکن مراکش کے گول کیپر نے روک لی اگرچہ وہ پہلی کوشش میں بال پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر پائے تھے لیکن فوراً بعد بال کو اپنے شکنجے میں لیا۔میدان مراکش کے حامیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور اپنی ٹیم کے حق میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔اضافی وقت کے شروع میں ہی مراکش کو ایک بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب فاؤل کرنے پر اہم کھلاڑی چیدیرا کو میچ میں دوسرا پیلا کارڈ ملا اور ریفری نے انہیں میدان بدر کردیا۔مگر مراکش نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کا مقابلہ کیا اور میچ 0-1 سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اور یوں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی براعظم افریقہ کی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی مراکش نے حاصل کیا۔
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...