... loading ...
بھارتی حکومت نے رائٹ ٹو ایجوکیشن قانون کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ اس قانون کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو لازمی تعلیم فراہم کر رہی ہے، اس لیے اسکالرشپ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پسماندہ طبقات اوراقلیتی برادریوں کے لیے اپنی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبہ تک محدود کر دیا ہے۔ قبل ازیں پری میٹرک اسکالرشپ میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی برادریوں کے طلبہ کو بھی شامل کیا جاتا تھا۔ بھارتی حکومت نے ایک نوٹس میں اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن قانون 2009 ہر بچے کو پہلی سے آٹھویں جماعت تک مفت اور لازمی ابتدائی تعلیم فراہم کرنا حکومت کے لیے لازمی بناتا ہے۔ نوٹس کے مطابق سماجی انصاف کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کی پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم کے تحت صرف نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کو ہی اسکالر شپ دی جائے گی۔ اسی طرح 2022-23سے اقلیتی امور کی وزارت کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت کوریج بھی صرف 9ویں اور 10ویں جماعت کے لیے ہو گی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیت علمائے ہند نے اسکالرشپ کی رسائی کو محدود کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس نے کہا کہ اقلیتی برادری کو فراہم کی جانے والی مختلف اسکالر شپس سچر کمیٹی کی رپورٹ کے بعد شروع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم کمیونٹی کے بچے ملک میں تعلیمی لحاظ سے سب سے زیادہ پسماندہ بچوں میں شمار ہوتے ہیں۔جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری نیاز احمد فاروقی نے کہا کہ یہ حکومت اساتذہ کو ان کی واجب الادا تنخواہیں ادا نہیں کر سکتی، تو اسکالرشپ کیا دے گی۔ اس فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کئی دہائیوں سے پسماندہ پس منظر کے بچوں کو پہلی سے 8 ویں جماعت تک اسکالر شپ مل رہی تھی لیکن حکومت نے 2022-23 سے اسکالرشپ کو روک دیا ہے جو غریبوں کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے آٹھ سالوں سے بی جے پی حکومت نے پسماندہ لوگوں کے حقوق پر مسلسل حملہ کیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کو فورا واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بہوجن سماج پارٹی اورمروملارچی دراوڑ منیتر کڑگم نے بھی اپنے بیانات میں کہا کہ یہ مودی حکومت کا ایک اور حملہ ہے جو نفرت کی سیاست کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
سائفر کیس میں گرفتار سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا،مجھے ایک پلان کے تحت پکڑا گیا،نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا...
کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان صنعت کاروں نے احتجاجا ًتمام صنعتیں بند کر دیں۔ گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے کراچی میں قائم ساتوں انڈسٹریل زونزکو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ بزنس مین گروپ کے نائب چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے صنعت...
بجٹ میں عام انتخابات 2024 کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکریٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزارت...
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنس دان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے ز...
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکم نامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے م...
پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرکے نئی تاریخ رقم کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کے اضافے سے 62449 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں ...
نامور کینیڈین گلوکار ویکنڈ نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور گلوکار کی امداد سے ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے گا۔ ویکنڈ، جن کا اصلی نام ابیل تیسفائے ہے وہ اقوام متحدہ کی طرف سے عالم...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے یہ خبر زیر گردش رہی ہے کہ تبو پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی تھی، تاہم اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے...
معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکا...
سولہویں عالمی اردو کانفرنس چار روز جاری رہنے کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ ادبی رونقیں بکھیر کر کراچی میں ختم ہو گئی۔ عالمی اردو کانفرنس میں 200 سے زائد مقررین نے شرکت کی، کانفرنس میں تہذیب و ثقافت، فنون لطیفہ اور شعر و ادب کی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ ادیبوں کی کہکشاں، باذوق حاض...
سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2600 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 2229 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 89 ہزار 472...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی ...