... loading ...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست جمع کرائے۔ جمعہ کو چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مقامی تاجروں کی راستوں کی بندش کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی نواز اعوان اس کیس میں پٹیشنر ہیں جو شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف شہر سے باہر ہے؟ عدالت نے صرف یہ ہی کہنا ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں کا تو پتہ ہی نہیں ہے کہ انہوں نے کب آنا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی درخواست 3 نومبر کی تھی جو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کر کے انتظامیہ سے اجازت لے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ یہ سب ایڈمنسٹریشن نے ہی فیصلہ کرنا ہے، ہم نے صرف یہ ڈائریکشن دینی ہے کہ آپ ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ معاون وکیل نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو آج ہی درخواست دے دیتے ہیں، اس کیس میں بابر اعوان خود پیش ہوں گے، منگل تک سماعت ملتوی کر دیں۔ چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ آپ نے انتظامیہ کو نئی درخواست دینی ہے، اگر مسئلہ حل نہ ہو تو نئی پٹیشن بھی دائر کر سکتے ہیں، عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی، یہ انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ بتائے کہ ڈی چوک میں اجازت دینی ہے یا ایف نائن پارک میں، جلسے کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط انتظامیہ کے ساتھ ہی طے ہونی ہیں، سپریم کورٹ سے بھی اس سے متعلق آرڈر آ چکا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سوال کیا کہ تاجروں کی درخواست پر کیا کریں؟ ابھی راستے بند تو نہیں کیے گئے؟ اگر کوئی صوبہ فیڈریشن کی ڈائریکشن نہیں مانتا تو پھر کیا ہو گا؟ فیڈریشن امن و امان کی صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے جواب دیا کہ وفاق آئین کے تحت آرمڈ فورسز کو طلب کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی یہ معاملہ آیا تھا اور کچھ ڈائریکشنز دی گئی ہیں، اگر انہوں نے کہہ دیا کہ راستے بند نہیں ہوں گے تو ٹھیک ہے۔ دورانِ سماعت انٹیلی جنس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، حکومت اور ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اس چیز کو بھی مدِ نظر رکھے، سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرنا حق ہے، عام شہریوں اور پٹیشنرز تاجروں کے بھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہئیں، انگلینڈ میں بھی مظاہرین ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر آ جاتے ہیں، احتجاج کرتے ہیں مگر سڑک بلاک نہیں کرتے، ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی، اگر آپ ڈپٹی کمشنر کے کسی آرڈر سے متاثر ہوئے تو عدالت آئیں۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نہیں روک سکتے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ نے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور دیگر شاہراہیں بلاک کیں، آپ کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ نئی درخواست کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت کرنی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے، اگر جلسے کی اجازت دیں گے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں، انتظامیہ نے یقینی بنانا ہے کہ عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں، سیاسی جماعت کے احتجاج کا حق اور شہریوں کے بنیادی حقوق دونوں ہی متاثر نہ ہوں، انتظامیہ نے بیلنس قائم کرنا ہے۔ پٹیشنر کے وکیل سردار تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے راستوں میں اب بھی کنٹینرز کھڑے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کنٹینرز احتیاطی تدابیر کے لیے رکھے ہیں، ان سے راستے بلاک نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران پکڑے گئے کنٹینرز کے پیسے 3 ہفتے پہلے ادا ہوئے ہیں، وہ بھی جب توہینِ عدالت کی درخواست آئی تو پھر پیسوں کی ادائیگی ہوئی۔ عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے این او سی کیلئے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...