... loading ...
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا ، محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرارپائے ، ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل (آج)جمعرات کو ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف کھیلا جائیگا ، جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ پاکستان سے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بائولنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا تاہم اگلی گیند پر امپائر نے انہیں آئوٹ دیا البتہ انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا کیونکہ ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ پر لگی تھی تاہم اگلی ہی گیند پر ایک مرتبہ پھر گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر نے انہیں دوبارہ ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، ایلن نے اس مرتبہ بھی ریویو لیا لیکن اس بار وہ بچ نہ سکے اور تھرڈ امپائر نے انہیں آئوٹ قرار دیا جبکہ کیوی ٹیم اہم ریویو سے بھی محروم ہو گئی۔اس کے بعد ڈیون کونوے کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں نے مل کر اسکور کو 38 تک پہنچایا۔پاور پلے کی آخری گیند پر کیوی جوڑی نے ایک مشکل رن لینے کی کوشش کی تاہم شاداب خان کی براہ راست تھرو نے کونوے کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کونوے نے 20 گیندوں پر 21رنز بنائے۔پاکستان کو جلد ہی تیسری وکٹ بھی لینے کا موقع ملا لیکن محمد نواز اپنی ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن رن آئوٹ نہ کر سکے تاہم پاکستان کو اگلی وکٹ کیلئے مزید انتظار نہ کرنا پڑا اور محمد نواز نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر خطرناک گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 68 رنز کی شراکت قائم کی، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آخری اوور میں 46 رنز بنانے والے ولیمسن کو آئوٹ کر کے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نواز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب کے ہاتھوں ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا ۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد رضوان نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا تاہم وہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور پہلے اوور میں قومی ٹیم نے 7رنز بنائے۔بابر اعظم کو پہلی ہی گیند پر موقع ملا جب سلپ میں کھڑے ڈیون کونوے ان کا کیچ نہ لے سکے جبکہ بولٹ کے ایک اوور میں دونوں اوپنرز نے تین چوکے مارے۔دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھ اوورز میں ٹیم کو 55رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور دس اوورز کے اختتام تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔پورے ٹورنامنٹ میں آٹ آف فارم رہنے والے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 مکمل کی۔دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 105 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر کی 53 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔دوسرے اینڈ پر موجود رضوان نے بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 36 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی تاہم بولٹ کی فل ٹاس گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ کیچ دے بیٹھے۔نوجوان حارث نے ایک مرتبہ پھر 26 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم فتح سے محض دو رنز قبل وہ مچل سینٹنر کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد افتخار احمد وکٹ پر آئے تاہم شان مسعود نے آخری اوور میں فاتحانہ شارٹ کھیل کر پاکستان کو سات وکٹوں سے کامیاب کرایا اور اس طرح پاکستانی ٹیم نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ (آج)جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...