... loading ...
پاکستان تحریک انصاف آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ، تحریک انصاف کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ سے راولپنڈی ، اسلام آباد پہنچیں گے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان راستے میں لانگ مارچ کا رخ سیالکوٹ کی طرف بھی کر سکتے ہیں جہاں سے لوگوں کو ساتھ لے کر دوبارہ منزل کی جانب سفر شروع کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ لبرٹی چوک کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے ہوئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکاء لبرٹی سے سفر کا آغاز کریں گے جو فیروز پور روڈ سے اچھرہ، مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر عمران خان آزادی چوک یا شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور رات یہیں پڑاؤ کیا جائے گا۔ اگلے روز لانگ مارچ کے شرکاء دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے، لانگ مارچ مرید کے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں، جہلم، گجر خان سے راولپنڈی پہنچے گا جہاں سے اگلے روز اسلام آباد پہنچے گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 4 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ حکمت عملی کے مطابق مارچ کے شرکاء تمام بڑے شہرو ں میں رات کو پڑاؤ ڈالیں گے اور اگلے روز دوبارہ سفر کا آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو یہ بھی عندیہ دیا کہ مارچ کو گوجرانوالہ سے سیالکوٹ کی طرف بھی موڑ سکتے ہیں کیونکہ سیالکوٹ میں عوام بہت پرجوش ہیں انہیں ساتھ لے کر جائیں گے۔ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے راستے میں آنے والے تمام شہروں میں پارٹی کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ لاہور سمیت سارے راستے لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی چاروں صوبوں سے قیادت لاہور پہنچ چکی ہے جو عمران خان کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہو گی۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ آج جمعہ 11 بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کر رہا ہوں، لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رہے گا، تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں، مقصد یہ ہے کہ فیصلے بیرون ملک نہیں ملک کے اندر ہونے چاہئیں، دوسرا عوام کو انصاف ملے جس سے معاشی خوشحالی حاصل ہو۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے، ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...